بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 2روپے اضافے کا مجوزہ فیصلہ ناقابل قبول ہے‘ آل پاکستان انجمن تاجران

حکومت آئی ایم ایف کی شرائط کو پورا کرنے کیلئے عوام پر بوجھ ڈالنا چاہتی ہے ‘مرکزی صدر اشرف بھٹی

پیر 18 جنوری 2021 12:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2021ء) آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے حکومت کی جانب سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 2روپے اضافے کے مجوزہ فیصلے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں یہ نا قابل قبول فیصلہ ہے ، حکومت آئی ایم ایف کی کڑی شرائط کو پورا کرنے کے لئے عوام پر بوجھ ڈالنا چاہتی ہے جس سے ہر طبقہ متاثرہوا ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ پیٹرولیم اور بجلی کی قیمتیں بڑھنے سے ہر طرح کی مصنوعات مہنگی ہو جاتی ہیں اور حکومت گزشتہ کئی ماہ سے اس سلسلے کوتواتر سے جاری رکھے ہوئے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے عوام کی قوت خریدختم ہوتی جارہی ہے جس کے ہر طرح کے کاروبارپر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ مطالبہ ہے کہ حکومت بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں فی الفور کمی کر کے انہیں ایک سطح پر منجمد کرے تاکہ غریب آدمی اپنا گزر بسر اور دو وقت کی روٹی پوری کر سکے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں