ایف پی سی سی آئی ر یسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو تمام چیمبرز اور ایسوسی ایشنز کے ساتھ لنک کیا جائے گا،ذکی اعجاز

بدھ 17 اپریل 2024 17:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) قصور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے صدر کاشف کھوکھر کی قیادت میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) ریجنل آفس لاہور کا دورہ کیا۔ ریجنل چیئرمین ذکی اعجاز اوریونائیٹڈ بزنس گروپ کے سر پرست اعلی ایس ایم تنویر سے ملاقات کی۔ اس موقع پر کوآرڈنیٹر ایف پی سی سی آئی لاہور علی حسام اصغر،ای سی ممبرمومن علی ملک اور سابق نائب صدر شبنم ظفر بھی موجود تھیں۔

ذکی اعجاز نے کہاکہ ایف پی سی سی آئی کی موجودہ قیادت ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے،ایف پی سی سی آئی آر اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ کو تمام چیمبرز اور ایسوسی ایشنز کے ساتھ لنک کیا جائے گا۔ایس ایم تنویر نے کہاکہ وفاقی چیمبر نے ایف پی سی سی آئی تھنک ٹینک برائے پاکستان اکنامک ری وائیول اینڈ گروتھ تشکیل دیا ہے جو ملک کے اعلی معاشی ماہرین، گورننس ایکسپرٹس، صنعتکاروں، انٹرپرینیورز، سرمایہ کاروں اور برآمد کنندگان پر مشتمل ہے، اس کی سربراہی ڈاکٹر گوہر اعجاز، سابق نگراں وفاقی وزیر کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ زراعت سمیت باقی تمام سیکٹرزپر بھی تھنک ٹینک تشکیل دئیے جائیں گے تاکہ ہم مستقبل کی پلاننگ کر سکیں اور ملکی معیشت ترقی کرے۔قصور چیمبر کے صدرکاشف کھوکھر نے کہاکہ تاجروں کو یکجا کرنے کے کے لئے قصور چیمبر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جوبزنس کمیونٹی کے مسائل حل کروانے میں اپنابھر پور کردار ادا کرئے گا۔قصور چیمبر کے وفد میں نائب صدر جنید حسنین،حافظ ایاز،ذیشان علی اور دیگر بھی موجود تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں