رائیونڈ: پرائیویٹ میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر محمد اسحاق نے مبینہ طور پر جیابگا کے طالبعلم ثاقب اسلام کو خاندانی رنجش میں پرنسپل کا ساتھ نہ دینے پر طالب علم کیخلاف بے بنیاد مقدمہ درج کرودایا

گ* والدین اپنے بیٹے کا مستقبل دائو پر لگانے پر پرنسپل کیخلاف سراپا احتجاج بن گئے

پیر 25 نومبر 2019 21:17

رائیونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 نومبر2019ء) پرائیویٹ میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر محمد اسحاق نے مبینہ طور پر جیابگا کے طالبعلم ثاقب اسلام کو خاندانی رنجش میں پرنسپل کا ساتھ نہ دینے پر طالب علم کیخلاف بے بنیاد مقدمہ درج کرودایا۔

(جاری ہے)

والدین اپنے بیٹے کا مستقبل دائو پر لگانے پر پرنسپل کیخلاف سراپا احتجاج بن گئے ،انہوں نے وزیر تعلیم سے مداخلت کا مطالبہ کیا ہے ، طالب علم ثاقب اسلام اے ڈی جی پی آر کے سینئر ایڈیٹر طاہر خان میو کا بھانجا ہے، طاہر خان میو نے بتایا کہ پرنسپل ڈاکٹر محمد اسحاق کی اپنے حقیقی بھانجھے اویس کے ساتھ داتی رنجش تھی ،پرنسپل مذکورہ نے ثاقب نثار کو بھانجھے اویس کے خلاف شہادت دینے پر اکسایا لیکن طالب علم کے رضا مند نہ ہونے پر پرنسپل اس کے مخالف ہوگیا،اہل علاقہ نے پرنسپل کی جانب سے استاد کے قابل ا حترام رشتہ کو پامال کرنے کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں