لاہور ہائیکورٹ ، نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں توڑ پھوڑ کے ذمے داروں کے خلاف کارروائی نہ کرنے کے حوالے سے درخواست پر متعلقہ اداروں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب

پیر 29 اپریل 2024 21:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ کی قریبی دوست فرحت شہزادی کے خاوند کی ہاوسنگ سوسائٹی میں توڑ پھوڑ کے ذمے داروں کے خلاف کارروائی نہ کرنے کے حوالے سے دائر توہین عدالت کی درخواست پر جی ڈی اے،اینٹی کرپشن،نیب سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کا موقف تھا کہ سیاسی بنیادوں پر احسن جمیل گجر کی ہاوسنگ سوسائٹی میں کارروائیاں کی جا رہی ہیں گوجرانوالہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ہاؤسنگ سوسائٹی میں توڑ پھوڑ کی گئی ۔عدالتی حکم امتناعی کے باوجود کارروائیاں غیر قانونی ہیں ۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ذمہ دار افسران کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کی جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں