پولینڈ کی مہارت پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے میں مدد دے سکتی ہی: سفیر
پیر 29 اپریل 2024 22:01
(جاری ہے)
سفیر نے اپنے خیالات کا اظہار لاہور چیمبر میں خطاب کے دوران کیا۔
لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا جبکہ تھرڈ سیکرٹری ایمبیسی آف پولینڈ سرگیوس موسکل اور پولینڈ کے اعزازی قونصل احمد حسنین نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔سفیر نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی جیسے مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے پولینڈ اور پاکستان کے درمیان تعاون بڑھانا ہوگا۔ لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں نے پاکستان کو بری طرح متاثر کیا ہے اور اس مسئلے پر قابو پانے کے لیے پولینڈ سے ٹیکنالوجی پاکستان کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔سفیر نے کہا کہ یورپی یونین پاکستانی مصنوعات کی سب سے بڑی منڈی ہے، پولینڈ نے پاکستان کو جی ایس پی پلس میں شامل کرنے کی حمایت کی جس کے تحت پاکستانی مصنوعات کو یورپی منڈی تک رسائی حاصل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی یورپ کو برآمدات کے لیے پولینڈ ایک اہم گیٹ وے کے طور پر کام کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پولینڈ اور پاکستان کے درمیان تجارت بڑھ رہی ہے۔ پولینڈ تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانا چاہتا ہے۔ سفیر نے کہا کہ پولینڈ کی آئل اینڈ گیس کمپنی پاکستان کے صوبہ سندھ میں کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولینڈ پاکستان کے لیے تیزی سے بڑھتی ہوئی برآمدی منڈیوں میں سے ایک ہے اور یہاں اپنی موجودگی کو بڑھانا چاہتا ہے۔لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور نے کہا کہ پولینڈ یورپی یونین کی ایک اہم معیشت ہے اور اس کی سرحدیں لیتھوانیا، بیلاروس، یوکرین، سلوواکیہ، جمہوریہ چیک اور جرمنی کے ساتھ ملتی ہیں۔ اس اسٹریٹجک محل وقوع کی وجہ سے، پولینڈ یورپی یونین کے لیے گیٹ وے ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولینڈ کئی دہائیوں سے پاکستان کا بہترین دوست ہے۔ دونوں ممالک نے ہمیشہ مختلف بین الاقوامی فورمز پر ایک دوسرے کو سہولتیں فراہم کی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہجی ایس پی پلس سٹیٹس کے حوالے سے پاکستان کی مسلسل حمایت پر ہم پولینڈ کے شکر گزار ہیں۔لاہور چیمبر کے صدر نے کہا کہ باہمی تجارت صلاحیتوں کی عکاس نہیں۔پولینڈ کی عالمی برآمدات 381 ارب ڈالر جبکہ اس کی عالمی درآمدات 370 بلین ڈالر سے زیادہ جس میں پاکستان کا حصہ بہت کم ہے۔ باہمی تجارت بڑھانے کی وسیع گنجائش ہے۔ لاہور چیمبر کے صدر نے مزید کہا کہ پولینڈ کو پاکستان کی برآمدات میںٹیکسٹائل مصنوعات نمایا ںہیں۔ پاکستان اور آٹو موٹیو پارٹس، سرجیکل آلات، دواسازی اور پراسیسڈ فوڈ آئٹمزمیں بھی باہمی تجارت بڑھاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولینڈ کی آئل اینڈ گیس کمپنی پاکستان میں توانائی کے شعبے میں فعال کردار ادا کر رہی ہے۔ اسی طرح پاکستان میں سیاحت کے شعبے کی ترقی، افرادی قوت کی مہارت میں اضافے اور موسمیاتی تبدیلی کے مسائل سے نمٹنے میں پولینڈ کی مہارت بہت مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔ انہوں نے حکومت پاکستان کی طرف سے قائم کردہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کا ذکر کیا اور امید ظاہر کی کہ سفیر پولینڈ کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کریں گے۔لاہور چیمبر کے صدر نے کہا کہ تجارتی وفود کا تبادلہ اور سنگل کنٹری ایگزیبیشنز موجودہ تجارتی حجم کو مزید بڑھانے میں اہم ثابت ہو سکتی ہیں۔ ایک دوسرے کی طاقتوں کو بروئے کار لا کر اور تعاون کی نئی راہیں تلاش کر کے دونوں ممالک اپنے دونوں ملکوں کے لیے ترقی اور خوشحالی کے نئے مواقع کھول سکتے ہیں۔ انہوں نے تعلیمی اور دیگر شعبوں میں تعاون پر بھی زور دیا۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
اوورلوڈنگ نہ صرف حادثات بلکہ شاہراہوں کی خرابی کا باعث بن رہی ہے،ملک صہیب احمد بھرتھ
پنجاب یونیورسٹی نے ایم اے /ایس سی سپلیمنٹری کے امتحانی نتائج کا اعلان کر دیا
پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام جمہوریت،گورننس اور پائیداری کے موضوع پر دو روزہ کانفرنس کا انعقاد
لاہور پولیس کی مختلف کارروائیوں میں 1373 گینگز کی3262ارکان گرفتار
بلاول اور آصفہ بھٹو کی دبئی میں املاک پہلے سے ہی ڈیکلیئرڈ ہیں: مخدوم سید احمد محمود
نئی قانون سازی میں سابق تجربات کو مدنظر رکھا جائے گا، وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق
پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف زوالوجی کے زیر اہتمام ہجرت کرنے والے پرندوں کے عالمی دن پر تقریب
پنجاب یونیورسٹی شعبہ سیاسیات کے زیر اہتمام ’جمہوریت، گورننس اور پائیداری‘ پردو روزہ کانفرنس
ًڈی آئی جی آپریشنزمحمد فیصل کامران کی اپنے آفس میں کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل سنے
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کا یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز جناح کیمپس کا دورہ
وزیربلدیات کی زیرصدارت اجلاس، نئے بلدیاتی قانون کی تیاری پر غور
پنجاب حکومت نے 17 تحصیلداروں کو گریڈ 17میں ترقی دیدی،نوٹیفکیشن
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
سولر نیٹ میٹرنگ پر کسی قسم کا کوئی ٹیکس نہیں لگایا جا رہا
-
چیئرپرسن بینظیرانکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد کا کفالت سہ ماہی قسط کے اجراسے قبل انتظامات کا جائزہ
-
اداروں کی نجکاری میں شفافیت کو ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے ، عبدالعلیم خان
-
بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا خوف جعلی حکمرانوں کو چین سے نہیں بیٹھنے دے رہا‘ چودھری پرویزالٰہی
-
ہوم سیکرٹری نورالامین مینگل کیخلاف جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر پیشرفت
-
پنجاب پولیس نے آئندہ مالی سال کیلئے 1کھرب 97ارب روپے کا بجٹ مانگ لیا
-
نائب وزیراعظم تقرری کیس:ڈپٹی اٹارنی جنرل کو وفاقی حکومت سے ہدایات لے کر پیش ہونے کی ہدایت
-
نیب قانون میں ترامیم کا کیس، بانی پی ٹی آئی کی ویڈیولنک پر پیشی کے انتظامات مکمل کرلئے گئے
-
لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 24 روپے کلو اضافہ
-
کار سرکار میں مداخلت :وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت میں مزید3 یوم کی توسیع
-
عمران خان نے مذاکرات کیلئے حامی بھرلی، چودھری پرویز الٰہی کا دعویٰ
-
ِ9 مئی کی آڑ میں جھوٹے مقدمات قائم کر کے قیادت اور پارٹی کو یرغمال بنایا گیا،زرتاج گل