پنجاب یونیورسٹی ایسو سی ایٹ ڈگری کی رجسٹریشن کا دوبارہ مرتب کردہ شیڈول

جمعہ 18 ستمبر 2020 19:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2020ء) پنجاب یونیورسٹی رجسٹریشن برانچ نے ایسو سی ایٹ ڈگری آرٹس، سائنس اور کامرس پارٹ ون سالانہ2021ء کے ایکسٹرنل /پرائیویٹ امیدواروں کیلئے آن لائن رجسٹریشن فارم جمع کروانے کا دوبارہ مرتب کردہ شیڈول جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایسو سی ایٹ ڈگری آرٹس، سائنس اور کامرس پارٹ ون سالانہ 2021ء کیلئے امیدوارسنگل فیس کے ساتھ 30نومبر2020تک فارم جمع کروا سکتے ہیں ۔ اسی طرح سنگل فیس بمعہ ایک ہزار روپے جرمانہ یکم دسمبر تا 31دسمبر2020تک اور ڈبل فیس کے ساتھ یکم جنوری تا26فروری2021تک آن لائن رجسٹریشن فارم جمع کروا سکتے ہیں۔ مزید تفصیلات پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pk پر بھی دیکھی جا سکتی ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں