انٹر میڈیٹ پارٹ ٹومطالعہ پاکستان کے پیپر میں امتحانی سنٹرسے متعلقہ مواد برآمد ہونے پر تمام عملے کو ڈیوٹی سے فارغ کر دیا گیا

ہفتہ 2 جولائی 2022 23:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2022ء) انٹر میڈیٹ پارٹ ٹو مطالعہ پاکستان کے پیپر میں ایف سی کالج اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے امتحانی سنٹر میں پیپر سے متعلقہ مواد برآمد ہونے پر دونوں امتحانی سنٹرز کے تمام عملے کو ڈیوٹی سے فارغ کر دیا گیا۔ترجمان لاہور تعلیمی بورڈ کے مطابق انٹر میڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز لاہور بورڈ کے تحت مطالعہ پاکستان کا پرچہ لیا گیا۔ترجمان کے مطابق ایف سی کالج اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے امتحانی سنٹر سے پیپر سے متعلقہ مواد برآمد ہوا جس پر دونوں امتحانی سنٹرز کے تمام عملے کو ڈیوٹی سے فارغ کر دیا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ گورنمنٹ لیب ہائر سیکنڈری سکول قصور میں ناقص انتظامات پر سپرنٹنڈنٹ کو امتحانی ڈیوٹی سے روک دیا گیا۔دوران انسپکشن امیدوار رولنمبر 656003 سے موبائل فون برآمد ہونے پر اس کیخلاف یو ایم سی کیس بنا دیا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں