سکول اساتذہ انٹرمیڈیٹ امتحان کییوٹی کرنے کے پابند ہونگے

بدھ 17 اپریل 2024 20:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2024ء) سکول اساتذہ انٹرمیڈیٹ امتحان کی ڈیوٹی کرنے کے پابند ہونگے۔ اس حوالے سے چیئرمین بورڈ نے سخت احکامات جاری کر دیئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سکول کا جتنا عملہ ڈیوٹی پر لگا ہے انھیں روکنے کی قطاً اجازت نہیں، اساتذہ اپنی ڈیوٹی آرڈر وصول کر لیں تو سکول سربراہان ہر حال میں اپنے سٹاف کو امتحانی ڈیوٹی پر بھیجیں، ڈی ای او اور سی ای او اساتذہ کو امتحانی ڈیوٹی پر بھیجوانے کے پابند ہونگے ، ڈی ای او آفس یا سی ای آفس سے کسی صورت ڈیوٹیاں منسوخ نہیں کی جاسکتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ 17 اپریل ڈیوٹیاں وصول کرنے کی ڈیڈلائن ہے مذکورہ تاریخ تک اساتذہ لازماً ڈیوٹی آرڈر وصول کرلیں، امتحانی ڈیوٹی سے جان بوجھ کر حاضر نہ ہونے پر تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں