ریلوے ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ،اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی گاڑی روک لی

ریلوے کالونی کی سڑکوں کی مرمت کامطالبہ،ایازصادق کی یقین دہانی پرگاڑی کوجانے دیا،عدلیہ کا احترام ہےلیکن فیصلے کونہیں مانتے،گورنر سندھ کو عدالت میں جانے سے روکنا کوئی بڑا ایشو نہیں۔سردارایازصادق کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 19 اکتوبر 2017 17:10

ریلوے ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ،اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی گاڑی روک لی
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19اکتوبر2017ء ) : ریلوے ملازمین نے مطالبات کے حق میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی گاڑی روک لی، ریلوے کالونی کی سڑکوں کوفوری مرمت کروایاجائے،ایازصادق کی یقین دہانی پرملازمین نے گاڑی کوجانے دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آج لاہورمیں ریلوے ملازمین نے احتجاجی مظاہرے کے دوران سردارایازصادق کی گاڑی روک لی۔

(جاری ہے)

ریلوے ملازمین نے اسپیکرقومی اسمبلی کی گاڑی کے سامنے ا حتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ ریلوے کالونی کی سڑکوں کی فوری مرمت کروائی جائے۔ سردارایازصادق کی یقین دہانی پرمظاہرین نے انہیں جانے دیا۔سردارایازصادق نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف اور فیملی پرفردجرم عائد کی گئی ۔اعلیٰ عدلیہ کا احترام کرتے ہیں لیکن فیصلے کونہیں مانتے۔انہوں نے ایک سوال پرکہاکہ گورنر سندھ کو روکنا کوئی بڑا ایشو نہیں۔بعض اوقات سیکیورٹی اہلکاروں کوشخصیات کے بارے میں علم نہیں ہوتا۔کئی مقامات پربن بتائے جانے پرمجھے بھی روکا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں