معیار تعلیم میں بہتری سے پاکستان کی یونیورسٹیوں کی رینکنگ بہتر ہو گی، حکومتیں گرانا پاکستان کی خدمت نہیں ہے،
اظہار رائے ہر کسی کا حق ہے تاہم اپنے اس حق کے استعمال میں دوسروں کے بنیادی حقوق مجروح نہ کریں،گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ
پیر 20 نومبر 2017 18:54
(جاری ہے)
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ نے کہا کہ علم اور تعلیم میں فرق ہے اور موجودہ دور تحقیق ، ٹیکنالوجی اور سپیشلائزیشن کا دور ہے، انہوں نے کہا کہ ہمیں ان عوامل پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے جس سے ہماری جامعات کی رینکنگ میں اضافہ ہو، انہوں نے کہا کہ اچھے کاموں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے اور منفی امور پر مثبت و تعمیر ی تنقید کے ساتھ مسئلے کا حل بھی میڈیا کو دکھانا چاہئے، انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں اور سیاسی رہنماء محب وطن ہیں ہم میں اختلاف رائے ہو سکتا ہے تاہم اس پر کسی کو کوئی اختلاف نہیں کہ ملک میں جمہوریت، معیشت اورپارلیمنٹ مضبوط ہو اور ہر ادارہ اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کرے، انہوں نے کہا کہ حکومتیں گرانا پاکستان کی خدمت نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ اظہار رائے ہر کسی کا حق ہے تاہم اپنے اس حق کے استعمال میں دوسروں کے بنیادی حقوق مجروح نہ کریں، انہوں نے کہا کہ طلباء وطالبات ہمارا حقیقی سرمایہ ہیں اور آپ کا اصل امتحان اب شروع ہو اہے اور اب آ پ نے ملک کی خدمت کرنی ہے، آپ ہمارا اور پاکستان کا مستقبل ہیں ، آپ جونسا بھی پیشہ اختیار کریں ، اس میں ملک اور عام آدمی کی بہتری کیلئے کام کریں۔
انہوں نے میڈلز اور ڈگریاں حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو نصیحت کی کہ پاکستان کی خدمت کر کے یہ ثابت کریں کہ آپ اس اعزاز کے مستحق ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ بات باعث مسرت ہے کہ آپ پاکستان کی سب سے بہترین یونیورسٹی سے ڈگری لے کر جا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ڈگریاں حاصل کرنے کے بعد طالبات کو گھر نہیں بیٹھنا چاہئے بلکہ عملی میدان میں آگے بڑھنا چاہئے کیونکہ اب امتیازی سلوک اور سوچ کا وہ دور نہیں رہا اور اب خواتین ہر شعبے میں آگے آرہی ہیں، انہوں نے کہا کہ موجودہ وفاقی اور صوبائی حکومت نے ہر شعبے میں خواتین کو صحیح حق نمائندگی دیا ہے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کی عالمی رینکنگ کو بہتر بنانے کیلئے یونیورسٹی انتظامیہ نے مختلف اقدامات کرتے ہوئے تحقیق کے کلچر کو فروغ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے فیکلٹی آف ہیلتھ سائنسز کو بحال اور فعال کیا ہے، انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی میں گزشتہ دس ماہ میں ایک اکیڈیمک کونسل، دو سینڈیکیٹ ، نو سلیکشن بورڈ ز اور ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کے دس اجلاس منعقد کئے ہیں، انہوں نے کہا کہ اسی قلیل عرصے میں نوقومی و بین الاقوامی کانفرنسیں، 6 قومی ورکشاپس، اکیس سیمینار زاور متعدد سمپوزیم بھی منعقد کئے ہیں، انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی نے اس دوران 24 قومی و بین الاقوامی ایم او یوز پر دستخط کئے ہیں، انہوں نے کہا کہ تعلیمی پروگراموں کا نصاب بھی جدید خطوط پر استوار کیا گیا ہے جبکہ یونیورسٹی میں پر امن ماحول کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
بیوہ خاتون کو مرحوم شوہر کے بھائیوں نے زبردستی گھر سے باہر نکال دیا
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ڈائریکٹوریٹ آف کچی آبادیز بارے اہم اجلاس
کمرشل فیس نادہندگان کیخلاف ایل ڈی اے ٹیموں کی کارروائی ،گلشن راوی میں 10سے زائداملاک سربمہر
محکمہ اطلاعات پنجاب کے ڈیجیٹل میڈیا ونگ نے فیک نیوز ،افواہوں کے تدارک کیلئے سوشل میڈیا اکائونٹ قائم ..
وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ سے کینیڈین ہائی کمشنر کی ملاقات
این ٹی ڈی سی انٹر ڈیپارٹمنٹل ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہو گیا، جنرل منیجر (ایچ آر) کی ٹیم فاتح
ْحکومتی غیرحکیمانہ روِش کی وجہ سے گندم کا کاشتکار بدترین بلیک میلنگ کا شکار ہے،لیاقت بلوچ
وزیر اعلیٰ پنجاب کا منشیات کے ناسور کے خاتمہ کا مشن، پنجاب پولیس صوبہ بھر میں مصروف عمل
پنجاب پولیس کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب ، شیلڈز، میڈلز اور سی سی ون سے نوازا گیا
پنجاب پولیس کی اپنے شہدا، حاضر سروس ملازمین کے بچوں کی اعلیٰ تعلیم کیلئے اہم کامیابی
ماضی میں بعض جگہوں پر ذاتی مفادات کیلئے انڈسٹریل اسٹیٹسں بنیں،آئندہ کوئی انڈسٹریل اسٹیٹ زرعی زمین پر ..
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
پاکستان کی امریکا سے درآمدات پرانحصار میں بڑی کمی
-
بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک کا دھرنا دو ججوں نے واپس کرایا، فیصل واوڈا
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
ملٹی سیکٹورل سموگ ایکشن پلان پر آئندہ ہفتے سے عملدرآمد شروع ہوجائے گا
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ