نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس، انتخابات کے انتظامات، سکیورٹی امور اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا
سرکردہ سیاسی رہنمائوں کو نقل و حرکت کے دوران باکس سکیورٹی مہیا کرنے کا فیصلہ عام انتخابات کا انعقاد اجتماعی و قومی ذمہ داری ہے،آزادانہ اور شفاف الیکشن ہمارا فوکس ہے، سب کیلئے مساوی مواقع ہوں گے، حسن عسکری قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دیگر محکموں کی مشترکہ کاوشیں ناگزیر ہیں، وقت کم اور چیلنج بڑا ہے لیکن عزم مضبوط ہو تو اس چیلنج سے کامیابی سے نمٹا جاسکتا ہے،سول اور عسکری اداروں کے درمیان موثر ہم آہنگی سے مثبت نتائج سامنے آئیں گے، نگران وزیر اعلی پنجاب کا اجلاس سے خطاب
ہفتہ 23 جون 2018 18:59
(جاری ہے)
جلسے، جلوسوں اور ریلیوں کو بھی مرتب کردہ پلان کے تحت سکیورٹی دیں گے اورحساس پولنگ سٹیشنز پر امن عامہ فضا برقرار رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے اور پولنگ سٹیشنز کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی ہوگی۔
نگران وزیر اعلیٰ نے ہدایت کہ کہ سی سی ٹی وی کیمرے مکمل طور پر فنکشنل ہونے چاہئیں اور کیمروں کے غیرفعال ہونے کی شکایت سامنے نہیںآنی چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ جلسے ،جلوسوں اور ریلیوں کیلئے مرتب کئے جانے والے لائحہ عمل پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور جلسے اور جلوسوں میں شرکت کیلئے آنے والوں کی واک تھرو گیٹ کے ذریعے چیکنگ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کا انعقاد اجتماعی و قومی ذمہ داری ہے۔آزادانہ اور شفاف الیکشن ہمارا فوکس ہے، سب کیلئے مساوی مواقع ہوں گے۔ نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شفاف الیکشن نگران حکومت کی کلیدی ذمہ داری ہے لہذاکئے گئے انتظامات اور عملی اقدامات کے درمیان تفاوت نہیں ہونی چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ بہترین انتظامیہ متوقع واقعات کے پیشگی تدارک کیلئے اقدامات کرکے اپنی پلاننگ بہتر کرسکتی ہے۔ نگران وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ انتخابی سامان کی ترسیل سخت حفاظتی انتظامات میں کی جائے اور پولنگ سٹاف کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ پولنگ بوتھ اور بیلٹ باکسز کی حفاظت کو بھی یقینی بنائیں گے۔ پولنگ سٹیشن سے ریٹرننگ افسر تک نتائج اور بیلٹ باکسز کی ترسیل میں تاخیر نہیں ہونی چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کے دوران پبلک مقامات اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ضروری اقدامات کریں گے۔نگران وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ انٹیلی جنس شیئرنگ کے نظام کو مزید موثر اور مربوط بنایا جائے اور سیاسی جماعتیں انتخابی محاذ آرائی اور تصادم سے گریز کریں اورماحول کو پرامن رکھا جائے۔ انتخابی مہم کے دوران ایک دوسرے کے خلاف ناشائستہ بیانات سے گریز کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا۔ ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دیگر محکموں کی مشترکہ کاوشیں ناگزیر ہیں۔ وقت کم اور چیلنج بڑا ہے لیکن عزم مضبوط ہو تو اس چیلنج سے کامیابی سے نمٹا جاسکتا ہے۔نگران وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ متعلقہ محکمے اور ادارے بہترین کوآرڈینیشن کے تحت فرائض سرانجام دیں۔انہوں نے کہا کہ سول اور عسکری اداروں کے درمیان موثر ہم آہنگی سے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ نگران وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ جنرل الیکشن کے دوران مون سون اور ممکنہ سیلاب کے خطرہ سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات کئے جائیں۔اجلاس کے دوران عام انتخابات کی تیاریوں کے لئے کئے جانے والے ا قدامات ،سکیورٹی امور اور امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی- نگران صوبائی وزراء ضیاء حیدر رضوی، شوکت جاوید، احمد وقاص ریاض، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، سول اور عسکری اداروں کے اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا دورہ، لاہور رنگ روڈ کی سدرن لوپ کا بھی ..
لاہور ، شالیمار باغ میں دو روزہ ثقافتی کھیلوں کے پروگرام کا انعقاد
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ..
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء
لاہور پولیس کے زیرِانتظام کمپلینٹ سیل کے ذریعے شہریوں کومسلسل خدمات فراہم کی جا رہی ہیں
گندم کی خریداری ، جماعت اسلامی کے زیراہتمام پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی کیمپ
سیاسی جماعتیں، ادارے آئین کی تابعداری کیلئے تیار ہیں تو گریٹر ڈائیلاگ کا آغاز ہوسکتا ہی: حافظ نعیم ..
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز ،ہاکی فائنل میں گورنمنٹ کالج وومن یونیورسٹی اور سپیرئیر یونیورسٹی مدمقابل ..
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے قذافی سٹیڈیم میں قومی کرکٹ ٹیم کا مختصر ٹریننگ کیمپ شروع
روٹیشن کی وجہ سے ٹیم کا کمبی نیشن بن گیا ہے،ہمارا ٹارگٹ ورلڈ کپ جیتنا ہے‘پاکستان کرکٹ ٹیم
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سیاسی استحکام ،پالیسیوں کے تسلسل کی ضرورت ہے‘احسن اقبال
-
فیصلہ کن گھڑی آچکی ہے سب کو مل کر ملک کی بہتری کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا، ریونیوکلیکشن بڑا چیلنج ہے‘شہبازشریف