پنجاب بھر میں دہشت گردی کا خطرہ منڈلانے لگا

ملک میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے بعد آئی جی پنجاب حرکت میں آ گئے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 15 جولائی 2018 13:34

پنجاب بھر میں دہشت گردی کا خطرہ منڈلانے لگا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15جولائی 2018ء) پنجاب بھر میں دہشت گردی کا خطرہ منڈلانے لگا۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے بعد آئی جی پنجاب ڈاکٹر سید کلیم امام بھی حرکت میں آ گئے ہیں اور پنجاب بھر میں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔پنجاب بھر میں آئی جی پنجاب کے حکم پر جنرل ہولڈ اپ کیا گیا۔اور سیکورٹی کے حوالے سے بھی خاص انتظامات کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حساس مقامات پر پیٹرلنگ جاری ہے۔جب کہ انتخابی امیدواروں کے دفاتر کی بھی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ لاہورمیں بھی دہشت گردی کے خطرات منڈلانے لگ گئے ہیں۔جس کے بعد حساس مقامات پر سیکورٹی بڑھائی گئی ہے اور کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے حکمت عملی بھی تیار کر لی گئی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ جمعہ کو بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے درینگڑھ میں واقع کلی بمبور میںحلقہ پی بی 35کے امیدواراور بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء نوابزدہ سراج رئیسانی کی انتخابی مہم کے سلسلے میں کارنر میٹنگ کے دوران خودکش دھما کے میں بی اے پی کے رہنماء نوابزادہ سراج رئیسانی سمیت129افراد شہیدجبکہ163 زخمی ہوگئے، شہید ہونے والوں میں لیویز کے چار اہلکار بھی شامل ہیں، دوسری جانب نگراں صوبائی وزیرصحت فیض محمد کاکڑ نے مستونگ دھماکے میں 129افراد کے شہید جبکہ 150سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔

مستونگ، پشاور اوربنوں دھماکوں پر آج ملک بھر میں یوم سوگ منایا گیا جب کہ سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم بھی سرنگوں رہا اور سڑکوں پر کالے جھنڈے لگائے گئے،شاہراہیں سنسان، ٹریفکمعمول سے کم، کاروباری مراکز بند رہئے،دھماکے کے بیشتر زخمی مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں، جنہیں بہترین طبی امداد مہیا کی جا ری ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں