قائدنواز شریف جیل میں بھی عوام کے دلوں پر حکمرانی کر رہا ہے،

(ن) لیگ الیکشن جیت رہی ہے ،پرویز ملک پری پول رگنگ کے باوجود ووٹ کو عزت دو تحریک ن لیگ کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیگی ‘عمران نذیر

بدھ 18 جولائی 2018 14:44

قائدنواز شریف جیل میں بھی عوام کے دلوں پر حکمرانی کر رہا ہے،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)لاہور کے صدر محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) الیکشن 2018ء جیت رہی ہے، پری پول رگنگ کے تمام حربوں کے باوجود ووٹ کو عزت دو تحریک مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنے حلقوں میں الیکشن مہم کے دوران چیئر مینوں وائس چیئر مینوں کونسلرزاورکارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نواز شریف جیسا قائد دیوار کے پیچھے سے بھی پاکستانیوں کے دلوں پر حکمرانی کر رہا ہے اور 25 جولائی کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کی کامیابی کی بنیاد پارٹی قائدمیاں نواز شریف نے پارٹی کی انتخابی مہم کے دوران رکھ د ی تھی۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ25جولائی کو الیکشن نتائج سیاسی دشمنوں کی آنکھیں کھول دیں گے۔ کارکن ہی مسلم لیگ (ن) کااصل اثاثہ اور پارٹی کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اور کارکنوں کو ان کا جائز مقام دینا ہی پارٹی پالیسی ہے،25جولائی کو عوام ن لیگ کو ووٹ دیکریہ گند صاف کردیں گے۔ انہوںنے کہا کہ اب انشاء اللہ 25 جولائی کو نواز شریف کے شیر بھاری اکثریت سے اپنے حریفوں کو ہرائیں گے۔ سازشیوں کی سازشیں ملیامیٹ ہو جائیں گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں