نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی زمبابوے کے خلاف تیسرا میچ اور ون ڈے سیریز جیتنے پر مبارکباد

بدھ 18 جولائی 2018 18:29

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی زمبابوے کے خلاف تیسرا میچ اور ون ڈے سیریز جیتنے پر مبارکباد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2018ء) نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے زمبابوے کے خلاف تیسرا میچ اور ون ڈے سیریز جیتنے پر مبارکباد دی ہے ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے ہر شعبہ میں زمبابوے کو آئوٹ کلاس کر دیا۔بائولرز نے زمبابوے کے خلاف بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔انہوںنے کہا کہ قوم کو کرکٹ ٹیم کے ہونہار کھلاڑیوں پر فخر اور اعتماد ہے۔توقع ہے قومی کرکٹ ٹیم زمبابوے کے خلاف کلین سویپ کرکے دنیائے کرکٹ میں اپنی برتری پر مہر تصدیق ثبت کرے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں