نواز شریف کو جیل میں ڈالنے سے (ن) لیگ کا ووٹ بینک مزید بڑھ گیا ‘حنا پرویز بٹ

تین مرتبہ وزیر اعظم رہنے والے شخص میں زمین پر سلایا گیا ،قوم یہ سب تماشا دیکھ رہی ہے‘خطاب

جمعرات 19 جولائی 2018 17:47

نواز شریف کو جیل میں ڈالنے سے (ن) لیگ کا ووٹ بینک مزید بڑھ گیا ‘حنا پرویز بٹ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) مسلم لیگ (ن) کی سابق رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ نواز شریف کو جیل میں ڈالنے سے (ن) لیگ کا ووٹ بینک مزید بڑھ گیا ہے،تین مرتبہ وزیر اعظم رہنے والے شخص میں زمین پر سلایا گیا ،قوم یہ سب تماشا دیکھ رہی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز این اے 132میں پولیٹیکل ایجنٹ کی تربیت کے حوالے منعقدہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز نے عیش و عشرت کی زندگی پر جیل کی زندگی کو ترجیحی دی،ان کی والدہ کلثوم نواز نے ایک ڈکٹیٹر سے جمہوریت کی مضبوطی کیلئے لاٹھیاں کھائی ان کی رگوں میں بھی وہی باپ اور والدہ کو خون ہے ،مریم نواز نے ووٹ کی عزت کیلئے جو مشکلات برداشت کی ہیں قوم پچیس جولائی کا اس کا حساب لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ چند لوگوں نے انتخابات میں متنازعہ بنادیا ہے،تمام کاروائیاں صرف ایک سیاسی جماعت کیخلاف کی جا رہی ہیں الیکشن کمیشن اور نیب ن لیگ کو انتقام کا نشانہ بنایا رہے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کی قیادت اور ورکرز لیگی کارکنوں پر حملے کررہے ہیں ،پنجاب حکومت بھی کٹھ پتلی ثابت ہو چکی ہے اگر حسن عسکری سے ایک صوبہ نہیں چلا جا سکتا تو وہ مستعفیٰ ہو جائیں اور گھر جائیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں