کرپٹ لیگی قیادت ایک کے بعد ایک اڈیالہ جارہی ہے، جلد ہی فراڈیے اور شوباز کانمبر بھی لگنے والا ہے ،اعجاز احمد چوہدری

(ن) لیگ بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے،عوام کر پٹ مافیا سے چھٹکار ا حا صل کر نے کے لیے عمران خان کا ساتھ دیں اور 25جولائی کو بلے کے نشان پر مہر لگائیں، انتخابی جلسوں سے خطاب

اتوار 22 جولائی 2018 18:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و این اے 133 سے امیدواراعجاز احمد چوہدری نے پی پی 166،167سے امیدوار عبدالکریم کلواڑ ،نذیر احمدچوہان کے ہمراہ جوہرٹائون میں میاںمنشاء ، وقاص منشاء، حاجی ارشاد ، یوسی 227 میں قینچی امرسدھو سے خالد سندھو، ریاض بھٹی ، بوٹا سیفی ،234سے حاجی ولایت گجر ، یوسی 225 کوٹ لکھپت سے محسن شاہ اور مون کی جانب سے منعقدہ انتخابی جلسوں سے خطاب اور دفاتر کے افتتاح کیا ۔

اس موقع پر اعجاز چوہدری نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرپٹ لیگی قیادت ایک کے بعد ایک اڈیالہ جارہی ہے جلد ہی فراڈیے اور شوباز کانمبر بھی لگنے والا ہے ، (ن) لیگ بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے شکست کے خوف سے اداروںپر الزام تراشی کی جارہی ہے ،، ہمارے کارکن این اے 133میں دن رات محنت کررہے ہیں اور انشاء اللہ کامیابی ہمارے قدم چومے گی ، حلقے کی عوام کر پٹ مافیا سے چھٹکار ا حا صل کر نے کے لیے عمران خان کا ساتھ دیں اور 25جولائی کو بلے کے نشان پر مہر لگائیں،عمران خان نے ہمیشہ ملکی مفاد کے لیے کام کیا جبکہ نوازشریف نے ملکی مفاد کی بجائے ذاتی مفاد حاصل کیا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ شریف فیملی نے اربوںروپے لوٹ کر ملک سے باہر جائیدایں بنائی اور قوم کو غربت اور افلاس کے سواکچھ نہیں دیا ، حلقہ این اے 133 محرومیوں کا شکار ہے ، (ن) لیگ سیاسی جماعت نہیں بلکہ چور لیٹروں کا ٹولہ ہے ، حالات تیزی سے تبدیل ہو رہے ہیں سرکس کے سارے شیر بھاگ رہے ہے ، نواز شریف نے عوام کی بجائے اپنی فیملی کا ہی سوچا ہے انہوں نے عوام کے لئے کچھ نہیں کیا عوام (ن) لیگ سے تنگ ہے جیت تحریک انصاف کا مقدر بن چکی ہے۔

انہوںنے مزید کہاکہ ڈرامے باز شہباز شریف کی لوٹ مار اور عدم توجہ کی وجہ سے پورا صو بہ مسائل کا گڑھ بن چکا ہے ، پی ٹی آئی(ن) لیگ کو اس بار دھاندلی نہیں کرنے دے گی ، حلقے کی عوام تحریک انصاف کے ساتھ ہے ،عمران خان چاہتے ہے کہ ہر شہری کو صحت اورتعلیم کی سہولتیں میسر ہوں ،عوام کی جان و مال کا تحفظ ہو پولیس کی دہشت گردی سے عوام کو نجات ملے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں