پنجاب ملازمین ڈیم فنڈ کیلئے2دن کی رضاکارانہ تنخواہ دیں گے
گریڈ ایک تا16 کےملازمین ڈیم فنڈمیں ایک دن جبکہ گریڈ17 تا22 کے ملازمین دو دن کی تنخواہ دیں، شہریوں کو اپنی استطاعت کے مطابق کارخیرمیں حصہ ڈالنا چاہیئے،اجلاس میں غیر فعال سرکاری کمپنیوں کو بند کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس
ثنااللہ ناگرہ پیر 23 جولائی 2018 17:42
(جاری ہے)
اجلاس میں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہورکیلئے انتظامی کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دی گئی جبکہ شیخ زید میڈیکل کالج وہسپتال، رحیم یار خا ن کے بورڈ آف مینجمنٹ کو تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔کابینہ کے اجلاس میں چلڈرن ہسپتال اینڈانسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ لاہورکے بورڈ آف مینجمنٹ کے قیام کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں قائداعظم تھرمل پاور لمیٹڈ کو 3.175 ارب روپے کے اضافی ورکنگ کیپٹل کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیاگیاجبکہ ٹاوٴن شپ میں پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے قیام کی منظوری کی توثیق کی گئی۔اجلاس میں مزیدفیصلہ کیاگیاکہ پنجاب حکومت کے سرکاری ملازمین دیامر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لئے قائم فنڈمیں رضاکارانہ طور پر تنخواہ دیں گے اوراس ضمن میں گریڈ ایک سے گریڈ 16 تک کے ملازمین ڈیم فنڈمیں رضاکارانہ طور پر ایک دن کی تنخواہ دیں گے جبکہ گریڈ 17 سے گریڈ 22 تک کے ملازمین دو دن کی تنخواہ ڈیم فنڈ میں دیں گے۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیرپاکستان کیلئے نہایت اہمیت کی حامل ہے۔ پانی کی موجودہ اور مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کار خیر میں شہریوں کو اپنی استطاعت کے مطابق حصہ ڈالنا چاہیئے۔پنجاب حکومت کے ملازمین اس فنڈمیں رضاکارانہ طورپر ایک یا دو دن کی تنخوا ہ دیں گے۔اجلاس میں بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات کی شدید مذمت کی گئی اوران المناک واقعات میں سراج رئیسانی، ہارون بلور، اکرام اللہ گنڈا پور اور دیگر شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ڈاکٹر حسن عسکری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت دکھ کی اس گھڑی میں اپنے بلوچ اور پختون بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اورپنجاب حکومت نے سانحہ مستونگ کے متاثرین کی مالی امداد کیلئے ایک کروڑ روپے دیئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سراج رئیسانی ،ہارون بلور،اکرام اللہ گنڈا پور محب وطن پاکستانی تھے اورقوم ان شہداء کی عظیم قربانیوں کو کبھی نہیں بھولے گی۔ اجلاس میں 25 جولائی کو صاف، شفاف اور غیر جانبدارانہ الیکشن کے انعقاد کے عزم کا اعادہ کیاگیااور دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے پیش نظر پنجاب بھر میں سکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ نگران وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولنگ ڈے پر ووٹرز کو آزادانہ طور پر حق رائے دہی کے استعمال کیلئے پرامن ماحول فراہم کریں گے۔انتخابی عمل کو شفاف بنانے کیلئے ہر سطح پر بہترین انتظامات یقینی بنائے گئے ہیں۔تمام متعلقہ محکمے اورادارے 25جولائی کو پولنگ ڈے پر فعال اورمتحرک انداز میں فرائض سرانجام دیں گے اورہم اپنی قومی ذمہ داری کو بطریق احسن نبھائیں گے۔اجلاس میں نگران صوبائی وزراء ،چیف سیکرٹری،ایدیشنل چیف سیکرٹری، چےئرمین منصوبہ بندی و ترقیات،متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اوراعلیٰ حکام نے شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کی زیرصدارت خواتین کے تحفظ بارے اجلاس
وزیر اعلی مریم نواز کا جناح ہائوس و گیلری کا دورہ، دیواروں پر شرپسندوں کی بداعمالی کی کالک دیکھ کر دکھ ..
کمشنر لاہور کی زیر صدارت ستھرا پنجاب، پتنگ بازی، روٹی و نان کی قیمتوں کے نفاذ بارے اجلاس
لاہور چیمبر آف کامرس میں پاکستان کی واٹر اکانومی کے موضوع پر سیمینار،کاشف انور ودیگر کا خطاب
افواج پاکستان کی عزت ہر محب وطن پاکستانی کی ریڈ لائن ہے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
نامزد گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر لاہورپہنچ گئے، آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے
پنجاب اسمبلی نے سانحہ نو مئی کے خلاف مذمتی قرارداد کثرت رائے سے منظور کر لی
خدا کی قسم! پختونخواہ میں گورنر راج لگایا تو ہم گورنرہاؤس پر قبضہ کرلیں گے
پنجاب پولیس کی تاریخ میں پہلی بار مختص کوٹے سے زائد خواتین اوپن میرٹ پر فورس کا حصہ بن گئیں
جماعت اسلامی کی قومی ہاکی ٹیم کو بہترین کارکردگی پر مبارک
لیاقت بلوچ سے وزیر خوراک بلال یاسین کی ملاقات
پاکستان آسٹریلیا کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے‘سپیکر ملک محمد احمد خان
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
میرے ملک کے محافظوں آپ نے ملکی سالمیت تباہ کردی خودداری داؤ پر لگا دی
-
خدا کی قسم! پختونخواہ میں گورنر راج لگایا تو ہم گورنرہاؤس پر قبضہ کرلیں گے
-
ساہیوال،شور روم مالک کا اغوا جعلی پولیس افسر نے بھتہ لے کر چھوڑ دیا،مقدمہ درج ،تین گرفتار
-
گندم ڈیلرز نے زمینداروں اور کسانوں کو لوٹنا شروع کردیا
-
انتشاری گروہ کا بیج کس نے بویا اور کس نے اسے پروان چڑھایا جاوید لطیف
-
حکومت نئی اتھارٹیز قائم کرکے وفاق پر مزید بوجھ ڈال رہی ہے، رضا ربانی
-
9 مئی کا سیاہ باب رقم کرنے والوں سے کوئی سمجھوتہ ہوگا نہ ڈیل، جنرل عاصم منیر
-
خطے میں امن صرف ایک قابل عمل، خودمختار اور ملحقہ فلسطینی ریاست کے قیام سے ہی یقینی بنایا جا سکتا ہے،وزیر خارجہ اسحاق ڈار
-
ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار
-
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ اوپن مارکیٹ میں کمی
-
انٹرمیڈیٹ نے تمام گروپس ریگولر اور آرٹس پرائیویٹ کے ضمنی امتحانات برائے 2023ء کے نتائج کا اعلان کردیا
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ