مشاہد حسین کی کامن ویلتھ کے20 رکنی انتخابی مبصرین وفد سےملاقات
مشاہد حسین سید کی پری پول دھاندلی پربریفنگ، دولت مشترکہ کے وفد کو3 دستاویزات بھی دیں، دستاویز ات میں نوازشریف کے مقدمہ اورفیصلہ پر مبنی حقائق نامہ، ن لیگی امیدواروں اورکارکنان کی پکڑدھکڑمقدمات کے ثبوت دیے، انتخابی مہم کیلئے سازگار ماحول فراہم نہیں کیا گیا،سینیٹرمشاہدحسین سید کی گفتگو
ثنااللہ ناگرہ پیر 23 جولائی 2018 21:17
(جاری ہے)
انہوں نے تین دستاویز ات دولت مشترکہ کے وفد کے حوالے کیں ۔ دستاویز ات میں مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کے مقدمہ اور فیصلہ پر مبنی حقائق نامہ شامل ہے۔
اس کے علاوہ مسلم لیگ ن کو انتخابی مہم میں یکساں مواقع نہ ملنے اور کارکنوں پر دہشتگردی کے مقدمات کی تفصیلات بھی دستاویزات میں شامل ہیں۔ مشاہد حسین نے وفدکی بتایا کہ کس طرح مسلم لیگ ن کو مخصوص طریقے سے ٹارگٹ کیا جا رہا ہے اور ہمارے قائد نواز شریف کی 13جولائی کو وطن واپسی کے موقع پر لاہور میں تاریخ ساز ریلی نکالنے پر کس طرح پارٹی کے صدر شہباز شریف ، ترجمان مریم اورنگزیب اور 18اہم رہنماؤں کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے۔ قیادت کے خلاف جھوٹے مقدمات کے علاوہ 16ہزار 868کارکنوں کے خلاف بھی مقدمات درج کیے گئے جس کی پاکستان کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ نگران حکومت بالکل غیر جانبدار ہوتی ہے لیکن 13جولائی کو ہماری ریلی کا مکمل میڈیا بلیک آؤٹ کیا گیا اور موبائل سروس بند کر دی گئی۔سینیٹر مشاہد حسین نے آزادانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد اور دھاندلی کو منظر عام پر لانے کیلئے مسلم لیگ ن کے قائم کردہ اینٹی رگنگ سسٹم کے حوالے سے بھی انتخابی مبصرین کو بتایا جسے وفد کے شرکاء نے بے حد سراہا اوراسے کسی سیاسی جماعت کی طرف سے دھاندلی روکنے کیلئے اپنی طرز کا منفرد نظام قرار دیا۔مشاہد حسین نے کہا کہ مسلم لیگ ن پاکستان کی سب سے بڑی اور مقبول ترین جماعت ہے جو جمہوریت کے تحفظ ، ووٹ کے تقدس اور پارلیمنٹ کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر آزادانہ اور شفاف الیکشن ہوئے تو عوام کی اکثریت مسلم لیگ ن کو ہی ووٹ دے گی کیونکہ ہم نے ملک سے دہشتگردی کا قلع قمع کیا، لوڈشیڈنگ کا بحران ختم کیا، تعلیم ، صحت اور انفراسٹرکچر کے بڑے بڑے منصوبے مکمل کیے اور سب سے بڑھ کر ملکی تاریخ کے سب سے بڑے ترقیاتی منصوبے سی پیک کا تحفہ دیا۔آخر میں سینیٹر مشاہد حسین سید اور سینیٹر نزہت صادق نے دولت مشترکہ کے وفد کا شکریہ ادا کیا۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی حلقہ خواتین ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی سرکاری دعوت پرقطر روانہ
جی سی یو میں ناسا آرٹیمس پروگرام کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد
پنجاب پولیس کے 5 سب انسپکٹرز سی ایس ایس میں کامیاب
لاہور پولیس نے صوبے کا پہلا سائبر کرائم فسیلیٹیشن سینٹر بنا لیا
لاہور ہائیکورٹ نے شاہ پورکانجراں مویشی منڈی کا ٹھیکہ منسوخ کر دیا
جماعت اسلامی کسانو ں کے مطالبات کے حق میں 16مئی کو لاہور میں احتجاج کریگی‘لیاقت بلوچ
فوا د چوہدری نے تحریک تحفظ آئین کی تحریک کو اپوزیشن کا سب سے مضبوط اتحاد قرار دیدیا
وکلاءاور عدلیہ کو تقسیم کرنے کی مزاحمت کریں گے،حامد خان
مہرکاشف یونس کی سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب تعینات ہونے پر مبارکباد
موٹر وے کے اطراف میں گندم کا بھوسہ جلانے پر پابندی عائد
کینا ل روڈ پر عجیب و غریب لائٹس لگا کر عوامی پیسے کو ضائع کیا گیا،سماعت کے دوران جسٹس شاہد کریم کے ریمارکس
شاہدرہ سے اغوا ہونے والی 8سالہ بچی باحفاظت بازیاب ،ملزمان گرفتار
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
محسن نقوی کا اسلام آباد میں زیر تعمیر جیل کا دورہ،جیل کی تعمیر کا پہلا مرحلہ 6ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت
-
وفاقی وزیراطلاعات سے پاکستان کے دورہ پر آئے بنگلہ دیشی صحافیوں کے وفد کی ملاقات
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
وزیراعظم کا متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے رکن شیخ ھزاع بن سلطان بن زید آل نیہان کیانتقال پراظہار تعزیت
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
وکلاءاور عدلیہ کو تقسیم کرنے کی مزاحمت کریں گے،حامد خان
-
سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کے لیے وزیراعظم کی پیکا ایکٹ 2016 میں ترمیم کی منظوری
-
حکومت نے ایف بی آر کو نان فائلرز کیخلاف پلان بی پر عمل درآمد کیلئے گرین سگنل دیدیا
-
چاند پربھیجے گئے پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمرسے پہلی تصویرموصول
-
نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف کی تکینکی ٹیم پاکستان پہنچ گئی
-
متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 5فیصد اضافہ ریکارڈ