سعد رفیق نے حلقہ این اے 131کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی

عدالت نے کامیاب امیدوار عمران خان ،الیکشن کمیشن سمیت این اے 131کے ریٹرننگ آفیسر کو بھی نوٹس جاری کر دیا

بدھ 1 اگست 2018 19:35

سعد رفیق نے حلقہ این اے 131کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے حلقہ این اے 131کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ،عدالت نے کامیاب امیدوار عمران خان ،الیکشن کمیشن سمیت حلقہ این اے 131کے ریٹرننگ آفیسر کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے آج ( جمعرات ) جواب طلب کر لیا ۔گزشتہ روز جسٹس مامون رشید شیخ نے خواجہ سعد رفیق کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کی جانب سے اعظم نذیر تارڑ ایڈوکیٹ پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار خواجہ سعد رفیق کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ این اے 131میں ریٹرننگ آفیسر نے عمران خان کو 603ووٹوں سے کامیاب قرار دیا تھا۔ریٹرننگ آفیسر کو دوبارہ گنتی کی درخواست دی تو صرف مسترد ووٹوں کی گنتی کی گئی۔پہلے تمام ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست منظور کی گئی اور نعد میں اسے مسترد کر دیا گیا ۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ این اے 131کے تمام ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا جائے ۔ جس پر فاضل عدالت نے حلقے سے کامیاب امیدوار عمران خان ،الیکشن کمیشن سمیت حلقہ این اے 131کے ریٹرننگ آفیسر کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے آج جواب طلب کر لیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں