تحریک انصاف کی جیت پوری قوم کی جیت ہے،ڈاکٹر یاسمین راشد

جمعرات 2 اگست 2018 23:10

تحریک انصاف کی جیت پوری قوم کی جیت ہے،ڈاکٹر یاسمین راشد
لاہور۔2 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر مرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ عوام نے نئے پاکستان کی بنیاد اپنے ووٹ کی طاقت سے رکھ دی ہے جس کی تعمیر اب عمران خان اپنی صلاحیتوں سے کریںگے اور پاکستانی عوام کو ان کی منزلوں تک پہنچائیں گے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

تحریک انصاف کی جیت پوری قوم کی جیت ہے، عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے یہ ثابت کیا ہے کہ عمران خان ایک با صلاحیت اور ایماندار لیڈر ہیں جن کی قیادت میں پاکستان ترقی کے تمام مراحل کو عبور کرے گا۔ پاکستان حاصل کرنے کے مقاصد پورے ہونگے ملک کے وسائل کیلئے باریاں بانٹنے والوں کا دور ختم ہو چکا ہے اب صرف انصاف کا بول بالا ہو گا اور عوام کو ان کے حقوق دہلیز پر ملیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا وزیراعظم بننا قوم کے لیے خوش نصیبی ہے ہماری قوم غلامی کی زندگی سے آزاد ہو جائیگی اور ملک کے اندر خوشحالی ہو گی پاکستان کے پاسپورٹ کی عزت بحال ہو گی عوام نے ووٹ کے ذریعے اپنی نسلوں کو محفوظ کر لیا ہے اور ملک کو حقیقی معنوں میں ترقی کی طرف گامزن کر دیا ہے، عمران خان عوام کی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے قوم کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔

انہوںنے کہاکہ عمران خان کو وزیراعظم بننے سے اب کوئی نہیں روک سکتا،عمران خان کا وزیراعظم بنناپاکستان کے لئے خوش آئند ہے اب صرف دو نہیں ایک پاکستان ہو گا ۔پاکستانی عوام نے تحریک انصاف پر اعتماد کر کے یہ ثابت کیا ہے کہ عوام نااہل حکمرانوں کے بوسیدہ نظام سے جان چھوڑانا چاہتی ہے۔ عوام نے عمران خان کے حق میں فیصلہ دے کر ملک کو بچایا ہے عمران خان عوام کو کبھی مایوس نہیں کریں گے اور ان کی امیدوں پر پورا اتریں گے یہ فیصلہ عوام نے کیا ہے جس کو عوام نے تسلیم کرتی ہے اب ایک نیا پاکستان بنے گا جس میں عوام آزادی کی زندگی بسر کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں