عمران خان وزیراعظم بننے کے بعد کہاں رہیں گے؟ جگہ کا انتخاب کر لیا گیا

نہ بنی گالہ، نہ منسٹرز انکلیواور نہ ہی اسپیکر ہاؤس۔۔عمران خان وزیراعظم بننے کے پنجاب ہاؤس رہیں گے، میڈیا رپورٹس

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 6 اگست 2018 14:45

عمران خان وزیراعظم بننے کے بعد کہاں رہیں گے؟ جگہ کا انتخاب کر لیا گیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06جولائی 2018ء) پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن 2018ء میں واضح برتری حاصل کی۔جس کے بعد پی ٹی آئی کے سربراہ ممکنہ طور پر پاکستان کے اگلے وزیراعظم ہوں گے۔پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے جیت کے بعد پہلی بار قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ وزارت عظمی کا حلف اٹھانے کے بعد وزیراعظم ہاؤس میں نہیں رہیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ وہ بہت سادہ طرز زندگی گزاریں اور قوم کا پیسہ بچائیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم بننے کے بعد عمران خان کی رہائش گاہ کے لیے پنجاب ہاؤس کو فیورٹ مقام قرار دے دیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق پنجاب ہاؤس سیکیورٹی کے حوالے سے مناسب جگہ ہے۔پنجاب ہاؤس کو انتخابی سرگرمیوں کے حوالے سے بھی موضوع قرار دے دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے : پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے وزارت عظمیٰ کا حلف اُٹھانے کے بعد وزیر اعظم ہاؤس منتقل نہ ہونے کی بجائے بنی گالا رہنے کی بھی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

ا تاہم اب سکیورٹی اداروں نے عمران خان کے اس فیصلے پر تحفظات کا اظہار کر دیا ہے۔ سکیورٹی اداروں کے مطابق عمران خان وزیراعظم بننے کے بعد بنی گالہ میں رہائش اختیار نہیں کر سکتے۔اور کہا کہ عمران خان وزارت عظمیٰ کا حلف اُٹھانے کے بعد منسٹر انکلیو میں رہ سکتے ہیں۔تاہم روٹ سمیت اور کئی وجوہات کی وجہ سے اس جگہ کے انتخاب کو بھی مسترد کر دیا گیا تھا۔

اس کے بعد خبر سامنے آئی کہ عمران خان اسپیکر ہاؤس میں رہیں گے تاہم اس پر بھی کچھ سیاسی رہنماؤں کی طرف سے اعتراض کیا گیا اور کہا گیا ہ عمران خان اسپیکر ہاؤس میں رہائش اختیار نہیں کرسکتے، اسپیکر ہاؤسپارلیمنٹ کی پراپرٹی ہے ،،وزیراعظم کا اپنا گھروزیراعظم ہاؤس ہے، اسپیکر ہاؤس میں صرف اسپیکر قومی اسمبلی ہی رہائش اختیار کرسکتے ہیں۔اور اب عمران خان کی رہائش کے لیے پنجاب ہاؤس کو فیورٹ قرار دے دیا گیا ہے۔ 

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں