مسلم لیگ (ن) نے شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کر دیا

8 اگست کو دھاندلی کے خلاف الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کیا جائے گا وائٹ پیپر جاری کریں گے عوام کا مینڈیٹ عمران خان کو دینے کی کوشش کی گئی،مریم اورنگزیب کی مسلم لیگ ن کے اجلاس کے بعد گفتگو

پیر 6 اگست 2018 21:44

مسلم لیگ (ن) نے شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کر دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اگست2018ء) مسلم لیگ (ن) نے شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کر دیا مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ 8 اگست کو دھاندلی کے خلاف الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کیا جائے گا دھاندلی کے خلاف وائٹ پیپر جاری کریں گے عوام کا مینڈیٹ عمران خان کو دینے کی کوشش کی گئی لاہور میںمسلم لیگ ن کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میںایک بار پھر دھاندلی زدہ انتخابات کو مسترد کیا گیا ہے مسلم لیگن نے متحدہ اپوزیشن کی شہباز شریف کو وزیراعظم کے لئے متفقہ امیدوار نامزد کیا ہے انہوںنے کہا کہ عام انتخابات میں ایک پارتی کو مینڈیٹ دینے کی کوشش کی گئی ا نتخابی نتائج کو روک کر منظم دھاندلی کی گئی اور نتائج کو تبدیل کیا گیا پولنگ ایجنٹس کے فارم 45 کی بجائے کچے کاغذ پر نتائج لکھ کر دیے گئے مسلم لیگ ن دھاندلی کے خلاف وائٹ پیپر جاری کرے گی انہوںنے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں 8 اگست کو دھاندلی کے خلاف الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کریں گی اس احتجاج میں مسلم لیگ ن کے ملک بھر سے انتخابی امیدوار شرکت کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں