پی ٹی آئی نے چوہدری پرویز الہٰی کا نام بطور اسپیکر پنجاب اسمبلی پیش کر دیا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے اعلان کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 10 اگست 2018 15:37

پی ٹی آئی نے چوہدری پرویز الہٰی کا نام بطور اسپیکر پنجاب اسمبلی پیش کر دیا
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 اگست 2018ء) : پاکستان تحریک انصاف نے چودری پرویز الہٰی کو اسپیکر پنجاب اسمبلی بنانے کا فیصلہ کر لیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک اانصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم نے چوہدری پرویز الہٰی کو اسپیکر پنجاب اسمبلی بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے اسپیکر قومی اسمبلی کیلئے اسد قیصر اورگورنرپنجاب کیلئے چوہدری سرور کو نامزد کردیا ہے۔

وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پنجاب میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں آچکے ہیں،سد قیصر پارلیمانی قواعد سے بھی واقف ہیں۔رہنماء پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی میں اسد قیصر ہمارے قومی اسمبلی کے امیدوار ہوں گے۔

(جاری ہے)

اسد قیصر کا ارکان کے ساتھ رویہ انتہائی قابل ستائش ہے۔اسد قیصر پارلیمانی قواعد سے بھی واقف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دوسرا اہم فیصلہ پنجاب سے متعلق کیا ہے۔۔پنجاب میں لوگوں نے ہم پربھرپور اعتماد کیا۔ ہمارے پاس پنجاب میں وزارت اعلیٰ پنجاب کیلئے نمبرز پورے ہوگئے ہیں۔ جلد اعلان کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ چوہدری محمد سرور کو گورنرپنجاب کا امیدوار نامزد کردیا ہے۔کیونکہ چوہدری سرور کا تجربہ بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں آچکے ہیں۔

جب کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے ہمارے امیدوار چوہدری پرویز الہٰی ہیں۔یاد رہے اس سے پہلے بھی یہ خبر سامنے آئی تھی کہ ق لیگ اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں جس کے مطابق تحریک انصاف ق لیگ کے امیدوار چوہدری پرویر الہٰی کو اسپیکر پنجاب اسمبلی بنائے گی۔اور آج پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے بھی اس بات کی تصدیق کر دی ہے۔کہ چوہدری پرویز الہٰی تحریک انصاف کی طرف سے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے امیدوار ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں