ملتان کی مویشی منڈی میں دوگروہوں میں خوفناک تصادم

2 افراد جاں بحق ، متعدد افراد زخمی ہو گئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 11 اگست 2018 20:39

ملتان کی مویشی منڈی میں دوگروہوں میں خوفناک تصادم
ملتان(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11اگست 2018ء) ملتان کی مویشی منڈی میں دوگروہوں میں خوفناک تصادم ہوا ہے۔اس تصادم میں ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق عید قربان کی آمد آمد ہے اور عید کے آتے ہی جن لوگوں کی چاندی ہوجاتی ہے ۔ ان میں سے ایک مویشی مالکان بھی ہوتے ہیں۔یہ لوگ سارا سال محنت کرتے ہیں اور پھر عید کے موقع پر اپنی اس محنت کا پھل پانے کے لیے بڑے شہروں کا رخ کرتے ہیں اور جانوروں کی صورت میں موجود اپنا کل اثاثہ اس آس امید پر لے کر آتے ہٰیں کہ وہ ان جانوروں کو بیچ کر آئندہ سال تک کے لیے اتنا سرمایہ حاصل کرلیں جن سے انکی زندگی کا پہیہ چلتا رہے۔

ان میں سے بہت سے لوگ تو باقاعدہ کاروباری افراد ہوتے ہیں جو سینکڑوں جانوروں کا گلہ لے کر منڈیوں کا رخ کرتے ہیں لیکن کچھ لوگ غریب لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو اپنے 3یا 4 جانور لے کر منڈیوں کا رخ کرتے ہیں تاکہ انکو بیچ کر اپنی گزر بسر کا سامان کر سکیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مویشی منڈیوں میں جگہ کے معاملے پر خاصی لے دے بھی ہوتی ہے اور کچھ ناخوشگوار واقعات بھی سامنے آتے ہیں۔

ایسا ہی ناخوشگوار واقعہ ملتان میں پیش آیا جہاں مویشی منڈی میں دو گروہوں کے مابین خوفناک تصادم ہوا ہے۔بکرمنڈی میں جگہ کی الاٹمنٹ پردوگروپوں میں فائرنگ ہوئی۔اس فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔زخمی افراد کو قریبی اسپتال میں منتقل کیا گیا تاہم ان میں سے دو زخمی اپنے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔یاد رہے کہ پاکستان میں عید الضحیٰ کی ممکنہ تاریخ کے حوالے سے ماہرین فلکیات کی جانب سے اہم بیان جاری کیا گیا ہے۔

ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ پاکستان میں عید الضحیٰ 22 اگست بروز بدھ کو ہونے کا امکان ہے۔ پاکستان میں ذی الحج کا چاند 12 اگست کو نظر آ جانے کے واضح امکانات ہیں۔ 12 اگست کو ذی الحج کا چاند نظر آنے کی صورت میں پاکستان میں عید الضحیٰ 22 اگست بروز بدھ کو ہوگی۔ جبکہ ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے مفتی منیب الرحمان کی صدارت میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 12 اگست کو کراچی میں ہوگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں