سیاسی جماعتوں کو خواتین کی مخصوص نشستیں الاٹ کر دیں گئیں

تحریک انصاف کو 28 نشستیں مل گئیں، مسلم لیگ ن کو 16 اور پاکستان پیپلز پارٹی کو 9 نشستیں مل گئیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 11 اگست 2018 21:23

سیاسی جماعتوں کو خواتین کی مخصوص نشستیں الاٹ کر دیں گئیں
(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-11اگست 2018ء) :سیاسی جماعتوں کو خواتین کی مخصوص نشستیں الاٹ کر دیں گئیں۔ تحریک انصاف کو 28 نشستیں مل گئیں، مسلم لیگ ن کو 16 اور پاکستان پیپلز پارٹی کو 9 نشستیں مل گئیں۔ تفصیلات کے مطابق عام انتخابات 2018ء کے بعد ملک میں تحریک انصاف کی نئی حکومت بننے جارہی ہے، تحریک انصاف 116نشستوں کے ساتھ قومی اسمبلی میں سب سے بڑی جماعت ، مسلم لیگ ن 64 نشستوں کے ساتھ دوسری جبکہ پیپلزپارٹی تیسری بڑی جماعت بن گئی ہے۔

تازہ ترین خبر کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی نشستوں میں اضافہ ہو چکا ہے۔ الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو مخصوص نشستیں الاٹ کر دی ہیں۔سب سے زیادہ نشستیں تحریک انصاف کو ملی ہیں۔تحریک انصاف کو ملنے والی سیٹوں میں خواتین کی نشستوں کی تعداد 28 ہے جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی نشستوں کی تعداد 152 ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح مسلم لیگ ن کو خواتین کی 16نشستیں ملی ہیں جس کے بعد مسلم لیگ ن کی سیٹوں کی تعداد 80 ہو چکی ہے۔

اسی طرح پاکستان کی تیسری بڑی سیاسی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کو 9 سیٹیں ملی ہیں جس کے بعد قومی اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کی نشستوں کی تعداد 52 ہو گئی ہے۔اسی طرح متحدہ مجلس عمل کو خواتین کی 2 مخصوص نشستیں مل چکی ہیں جبکہ جی ڈی اے ،بی این پی اور بی اے پی کوایک ایک   نشست مل سکی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں