محکمہ موسمیات نے آج ذوالحج کا چاند نظر آنے کی پیش گوئی کر دی

پاکستان میں اسلامی سال کے آخری مہینے ذو الحج کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 12 اگست 2018 15:14

محکمہ موسمیات نے آج  ذوالحج کا چاند نظر آنے کی پیش گوئی کر دی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 اگست 2018ء) پاکستان میں اسلامی سال کے آخری مہینے ذو الحج کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔ جب کہ محکمہ موسمیات نے چاند نظر آنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج ملک کے بیشتر حصوں میں مطکع کبھی صاف اور کبھی جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چاند کی پیدائش کل دوپہر 2 بجکر 59 منٹ پر ہوچکی ہے اور فلکیاتی پیرامیٹرز کے مطابق 12 اگست کی شام کو ذوالحج کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے۔

اگر عیدالاضحیٰ کا چاند آج نظر آ جاتا ہے تو پھر آج چاند نظر آنے کی صورت میں پاکستان میں عیدالاضحیٰ 22 اگست بروز بدھ کو ہوگی۔ تاہم چاند کی رویت کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی شہادتوں کا جائزہ لینے کے بعد کرے گی۔

(جاری ہے)

واضح رہے سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا، سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں عید الاضحیٰ 21 اگست بروز منگل کو منائی جائے گی۔

عرب خبر رساں ادارے کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق سعودی عربمیں ذی الحج کا چاند نظر آگیا ہے۔ سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سپریم کونسل کی جانب سے چاند دیکھنے کیلئے خود اجلاس طلب کرنے کی بجائے عوام سے ذی الحج کا چاند دیکھنے کی درخواست کی گئی۔ ملائیشیا اور انڈونیشیا میں یکم ذی الحج 13 اگست بروز پیر کو ہوگی۔ جبکہ ملائیشیا اور انڈونیشیا میں عید الاضحی 22 اگست بروز بدھ کو منائی جائے گی۔جب کہ پاکستان میں چاند نظر آنے سےمتعلق ماہرین فلکیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ پاکستان میں 12 اگست کو ذی الحج کا چاند نظر آ جانے کے واضح امکانات ہیں۔ کل چاند نظر آ جانے کی صورت میں پاکستان میں عید الاضحی 22 اگست کو منائی جائے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں