پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی عطائیوں کے خلاف کارروائی جاری

اتوار 12 اگست 2018 21:10

لاہور۔12 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2018ء) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے عطا ئیوں کے خلاف جاری کارروائی کے دوران گزشتہ ہفتہ میں492علاجگاہوں پر چھاپے مارے اور146عطائیوں کے اڈے سیل کر دیے ۔تفصیلات کے مطابق کمیشن کی ٹیموں نے لاہور،نارروال ،سیا لکوٹ،راولپنڈی اوربہا ولنگرمیں انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ مل کر کارروائی کی ۔ٹیموں نے اعدادوشمار کے مطابق جن 492علاجگاہوں پر چھاپے مارے،ان میںسے 153عطائیوںنے عطائیت ترک کر کے دوسرے کاروبار شروع کردیے ہیں ۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ 37اڈے سیالکوٹ میں،نارروال 34،راولپنڈی 32،بہاولنگر 19اور لاہور میں17اڈے بند کیے گئے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی تعمیل میںاپریل 17سے اب تک پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نی16,000سے زائد علاج گاہوں پر چھاپے مارکر5,119عطائیوں کے کاروباربندکردیے ہیں۔ مزید برآں صوبہ بھر کی ضلعی انتظامیہ نی3,000علاج گاہوں پر چھاپے مارے اورپنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن ایکٹ2010ء کے تحت1,448عطائیوں کے اڈے سیل کیے ہیں ۔دونوں نی19,000 سے زائد علاج گاہو ں کی چیکنگ کرکے 6,567عطائیوں کے اڈے بند کیے ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں