قوم کو نئے پاکستان میں خوش آمدید کہتا ہوں،میاں محمود الر شید

جمعہ 17 اگست 2018 23:58

قوم کو نئے پاکستان میں خوش آمدید کہتا ہوں،میاں محمود الر شید
لاہور۔17 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما میاں محمود الر شید نے کہا کہ قوم کو نئے پاکستان میں خوش آمدید کہتا ہوں، اللہ تعالی وزیراعظم عمران خان سے بڑا کام لینا چاہتے ہیں، گزشتہ روز عمران خان کے وزیراعظم بننے پر پنجاب پبلک سیکرٹریٹ میں بھرپور جشن منایا گیا، پارٹی کارکنوں نے ایک دوسرے کو مٹھائی کھلائی اور مبارکباد پیش کی، اس موقع پر میاں محمود الر شید نے کہا کہ قوم کو نئے پاکستان میں خوش آمدید کہتا ہوں، عمران خان کا وزیراعظم بننا ملک و قوم کی دعائوں کا نتیجہ ہے لیکن جدوجہد ابھی ختم نہیں ہوئی اسکا دوسرا فیز شروع ہوا ہے، بلا تفریق احتساب کا عمل اب رکنے والا نہیں۔

میاں محمودالرشید نے کہا کہ اللہ تعالی وزیراعظم عمران خان سے بڑا کام لینا چاہتے ہیں، وقت ثابت کرے گا کہ عمران خان کا انتخاب ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں ہے، انکا کہنا تھا کہ عمران خان نے کرپشن کیخلاف آواز بلند کی اور پھر اس پور ثابت قدم بھی رہا، عمران خان تاریخ کا پہلے حکمران ہوںگے جو کسی ڈکٹیشن کے بغیر فیصلے کریں گے ، بہتر حکمت عملی اور پالیسیوں کے تحت دنیا میں پاکستان کا امیج بہتر ہوگا۔

(جاری ہے)

میاں محمودالرشید نے شہباز شریف کے قومی اسمبلی میں خطاب کو انتہائی مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایوان کے تقدس کی بات کرنے والے پہلے بتائیں کہ انہوں نے خود اسے کتنی اہمیت دی پنجاب میں مسلسل 10سال حکومت کرنے والے بتائیں کہ وہ خود ایوان میں کتنی بار آئی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں