نوجوت سنگھ سدھو پاکستان سے بے شمار پیار لیےبھارت روانہ ہو گئے

پاکستانیوں نےجومحبت دی تاعمریاد رہے گی، خود کو پیارسےمالامال محسوس کررہاہوں، نوجوت سنگھ سدھو کی گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 19 اگست 2018 11:47

نوجوت سنگھ سدھو پاکستان سے بے شمار پیار لیےبھارت روانہ ہو گئے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19گست 2018ء) سابق بھارتی کرکٹرنوجوت سنگھ سدھو اپنے دوست عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرنے کے لیے پاکستان آئے تھے۔گزشتہ روز انہوں نےعمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی جس کے بعد آج وہ اسلام آباد سے لاہور روانہ ہو گئے ہیں۔بھارتی مہمان نوجوت سنگھ کوسینیٹر فیصل جاوید نے الوداع کیا۔اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں نےجومحبت دی تاعمریاد رہے گی، خود کو پیارسےمالامال محسوس کررہاہوں۔

اچھے تعلقات کی بنیاد بنا کر جا رہاں ہوں۔ یہاں سے پیاراورعزت لیکرجارہاہوں۔ ریگستان کی مٹی پربارش پڑنے سے سوندھی خوشبو آنا اچھا شگن ہے، اچھی شروعات کرکے جارہے ہیں۔ بھارت واپسی پر سدھو کا کہنا تھا کہ ونڈیشن بناکراس امید سےجارہےہیں کہ کوئی اس پرعمارت کھڑی کردے۔

(جاری ہے)

سینیٹر فیصل جاوید خان نے اس موقع پر سدھو سے کہا کہ پاک بھارت کرکٹ میچ ہونا چاہیے جس پر سدھو نے جواب دیا کہ آئی پی ایل اور پی ایس ایل کےونرکےدرمیان میچ اچھاآئیڈیاہے۔

گزشتہ روز نوجوت سنگھ کا کہنا تھا کہ سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کا نے کہا ہے کہ جتنی محبت لایا تھا اس سے سو گناہ زیادہ لے کر جارہا ہوں اور جو واپس آیا وہ سود سمیت آیاہے،،عمران خان نے کہا تم ایک قدم چلو ہم دو قدم چلیں گے، یہ کوئی چھوٹی بات نہیں، واپس جاکر حکومت سے کہیں گے کہ ایک قدم چلیں، یقین ہے ہم ایک قدم چلیں گے تو آپ دو قدم چلیں گے، یہ بہت بڑی امید ہے،جنرل قمرجاوید باجوہ نے ملاقات کے دوران کہا ہم امن چاہتے ہیں،،آرمی چیف نے پرتپاک انداز میں ویلکم کیا،جنرل قمر جاویدباجوہ کی باتیں دل کو اچھی لگیں۔

ابق بھارتی کرکٹر کا کہناتھا کہ میں نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب سمیت ایک چھوٹاساوفدلاناچاہتاہوں،جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہاجتنے لوگ مرضی آناچاہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ کب تک ہم لال سمندر میں تیریں گے، آئیں ایک نیلا سمندر بنائیں جس میں سب تیریں، سوچ کر آیا تھا یہاں دوستی کرکے چلیں گے کوئی سیاسی بات نہیں کرنی، میں کوئی حکومتی وزیر نہیں دوست بن کر آیا ہوں، دوستی کے پیغام کے بدلے میں اتنا کچھ دے دیا گیا وہ ساری زندگی نہیں مل سکتا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں