اُردو پوائنٹ پاکستان لاہورلاہور کی خبریںعمران خان کی تقریر میں کوئی فرق نہیں تھا ، کنٹینر کی جگہ کرسی میز تھی‘سینیٹر ..

عمران خان کی تقریر میں کوئی فرق نہیں تھا ،

کنٹینر کی جگہ کرسی میز تھی‘سینیٹر آصف کرمانی , ْماضی میں ہنڈی کی ترغیب دینے والا آج اوورسیز پاکستانیوں سے ڈالر بھیجنے کی اپیل کر رہا ہے

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اگست2018ء)مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ عمران خان کی ماضی کی تقریروں اور کل کی تقریر میں کوئی فرق نہیں تھا،فرق صرف اتنا تھا کہ اس دفعہ کنٹینر کی جگہ میز کرسی تھی۔

(خبر جاری ہے)

انہوں نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا ذکر نہ کر کے عمران خان کشمیریوں کی قربانیوں کو یکسر نظر انداز کر گئے۔ انہوںنے کہا کہ ماضی میں ہنڈی کی ترغیب دینے والا آج اوورسیز پاکستانیوں سے پاکستانی بینکوں میں ڈالر بھیجنے کی اپیل کر رہا ہے ۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاہور شہر کی مزید خبریں