عمران خان کا قوم سے خطاب عوامی جذبات کی ترجمانی تھا،مراد راس

پیر 20 اگست 2018 19:59

عمران خان کا قوم سے خطاب عوامی جذبات کی ترجمانی تھا،مراد راس
لاہور۔20 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات اور رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا قوم سے خطاب عوامی جذبات کی ترجمانی تھا، اُن کے خطاب سے مخالفین کی صفوں میں سکتہ طاری ہو گیا ہے، اپنے ایک بیان میں اُن کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت روایتی حکومتوں کے برعکس عام آدمی کے مسائل پر خصوصی توجہ دیگی اور اُن کے بنیادی ضروریات کو سامنے رکھتے ہوئے اپنی پالیسیاں تشکیل دیگی، ماضی کی حکومتوں نے عوام کے مسائل کو اپنی ترجیحات میں شامل نہیں رکھا جس کی وجہ سے یہ مسائل گھمبیر صورت حال اختیار کر چکے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں