اُردو پوائنٹ پاکستان لاہورلاہور کی خبریںپنجاب میں بھی تبدیلی آگئی،سردار عثمان حلف اٹھانے کیلئے ذاتی کار پر ..

پنجاب میں بھی تبدیلی آگئی،سردار عثمان حلف اٹھانے کیلئے ذاتی کار پر گورنر ہائوس گئے،وزیراعلی آفس بھی ذاتی کار میں آئے

عمران خان کا سپاہی ہوں، , , تبدیلی سب کو نظر آئے گی،کبھی کوئی غلط کام کیا اور نہ کسی کو کرنے دوں گا،سردار عثمان بزدار , غیر ضروری اخراجات کو کم کیا جائے گا،ہر سطح پر سادگی اور کفایت شعاری کو فروغ دیں گے،وزیراعلی پنجاب

لاہور۔20 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اگست2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے پیر کو گورنر ہائوس میں وزارت اعلیٰ کا حلف اٹھایا، قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے سردار عثمان احمد خان بزدار سے وزارت اعلیٰ کا حلف لیا،حلف برداری کی تقریب میں نامزد گورنر پنجاب چودھری سرور، ارکان اسمبلی،سابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری،سابق نگران وزراء ، چیف سیکرٹری ، انسپکٹر جنرل پولیس ، سرکاری افسران سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی، قائمقام گورنر چودھری پرویز الٰہی ،سابق نگران وزیراعلی ڈاکٹرحسن عسکری اوردیگر مہمانوں نے سردا ر عثمان بزدار کو وزارت اعلیٰ کا حلف لینے پر مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ، وزیراعلیٰ سردار عثمان احمد خان بزدار نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزداروزارت اعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد گورنر ہائوس سے وزیراعلیٰ آفس پہنچے تو انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا،وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، وزیراعلیٰ نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا،وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدارنے وزیراعلیٰ آفس کے افسروں اور عملے سے ملاقات کی اور ان سے فرداً فرداً ہاتھ ملایا، سردار عثمان احمد خان بزداراسلام آباد سے آمد کے بعد ائیر پورٹ سے حلف اٹھانے کیلئے ذاتی کارپر گورنر ہائوس پہنچے، وزیراعلیٰ نے گورنرہاؤس جانے کیلئے سرکاری گاڑی استعمال نہیں کی اور اپنی ذاتی کار میں گورنر ہائوس آئے،انہوں نے کہاکہ اپنے قائد وزیراعظم عمران خان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سادگی اختیار کریں گے، قوم کا پیسہ قوم پر ہی خرچ ہوگااور سرکاری وسائل کو امانت سمجھ کر دیانتداری سے خرچ کریں گے، حلف اٹھانے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار دوبارہ اپنی ذاتی کار میں گورنر ہائوس سے وزیراعلی آفس روانہ ہوئے،اس طرح وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے سادگی اور بچت کی نئی مثال قائم کردی،دریں اثناء وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے کہاہے کہ وہ عمران خان کے سپاہی ہیں اور صوبے کو عمران خان کے ویژن کے مطابق چلائیں گے،عمران خان کے 100دن کے ایجنڈے پر عملدرآمد کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے،انہوںنے کہاکہ تبدیلی سب کو نظر آئے گی،کبھی کوئی غلط کام کیا نہ کسی کو کرنے دوں گا،اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلیں گے،تمام فیصلے مشاورت اور اتفاق رائے سے کئے جائیں گے،صوبے میں غیر ضروری اخراجات کو کم کیا جائے گا،ہر سطح پر سادگی اور کفایت شعاری کو فروغ دیں گے،انہوںنے کہاکہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے وزارت اعلیٰ کا عہدہ عوام کی حقیقی خدمت کیلئے وقف رہے گا،میں عوام میں سے ہوں ، مجھے ان کے دکھ درد اور مسائل کا پورا احساس ہے،انہوں نے کہا کہ میرا پل پل عوام کے مسائل کے حل کیلئے صرف ہوگا۔



اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاہور شہر کی مزید خبریں