تحریک انصاف عوام سے کئے ہوئے تمام وعدے پورے کرے گی، سعدیہ سہیل رانا

جمعرات 13 ستمبر 2018 21:23

تحریک انصاف عوام سے کئے ہوئے تمام وعدے پورے کرے گی، سعدیہ سہیل رانا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے وزیر اعظم ہائوس کو یونیورسٹی بنانے کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف عوام سے کئے ہوئے تمام وعدے پورے کرے گی۔

(جاری ہے)

اپنے دفتر میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم ہائوس کا سالانہ خرچ 47 کروڑ روپے ہے وزیراعظم ہاؤس کو اعلیٰ درجے کا تعلیمی ادارہ بنانے اسی طرح گورنر ہاؤس مری پر سال میں پنجاب حکومت نے 60 کروڑخرچ کئے، گورنر ہاؤس مری کو ایک ہیریٹج بوتک ہوٹل بنانے کا فیصلہ خوش آئند ہے کیونکہ تحریک انصاف کی حکومت کا یہ اقدام ملکی خزانہ پر بوجھ کم کرنے کی کاوش ہے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کے ٹیکسوں کے پیسوں پر چلنے والے بے جا اخراجات کو ختم کر کے عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کرے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں