پی ٹی آئی نےاین اے 243 سے فکس اٹ کے بانی عالمگیر خان کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کر لیا

عمران خان نے مجھ پر اعتماد کیا اس کے لیے ان کا شکر گزار ہوں، عالمگیر خان

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 14 ستمبر 2018 11:46

پی ٹی آئی نےاین اے 243 سے  فکس اٹ کے بانی عالمگیر خان کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کر لیا
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14 ستمبر 2018ء) این اے 243 کے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی ٹکٹ پر میدان میں کون اترے گا؟ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے فیصلہ کر لیا۔ این اے 243 سے فکس اٹ کے بانی عالمگیر خان کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کر لیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کراچی کی نشست این اے 243 سے عمران خان نے فکس اٹ کے بانی عالمگیر خان کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

عالمگیر خان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے مجھ پر اعتماد کیا اس کے لیے ان کا شکرا گزار ہوں۔مجھے ٹکٹ دینے کا فیصلہ حلقےمیں سروے کروانے کے بعد کیا گیا۔جب کہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ((پی ٹی آئی)) نے 14 اکتوبر کو ملک بھر میں ہونے والے ضمنیانتخابات کیلئے پارٹی کے امیداروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئیکے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور ترجمان فواد چوہدری نے ضمنی انتخابات کیلئے پارٹی امیداوروں کے ناموں کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک خرم این اے 56‘ علی اعوان این اے 53‘ منصور حیات خان این اے 63‘ ہمایون اختر خان این اے 131‘ محمد عالمگیر خان این اے 243اور آفتاب صدیقی این اے 247 سے پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ساجد علی پی کے 3‘ فضل مولا پی کے 7‘ فیصل امین خان پی کے 97‘ محمد عرفان پی کے 78 اور آغا اکرام اللہ گنڈاپور پی کے 99 کیلئے پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے۔ صوبہ سندھکے حلقے پی ایس 87 سے سردار قادر بخش پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔ پنجاب کے حلقہ پی پی 27 کیلئے شاہنواز رانجھا‘ پی پی 296 سے اویس دریشک اور پی 272 سے زہرہ بتول ضمنی انتخابات کیلئے پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں