بھارت کی دھمکیوں کے بعد شہید سراج رئیسانی کے بیٹے بھی میدان میں آ گئے

میرے گھر سے دوجنازے بھارت کی وجہ سےاٹھے اور ابھی تک یہ سلسلہ جاری ہے جب تک بلوچ زندہ ہیں کشمیر کے حصول کیلئے جنگ جاری رہے گی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 23 ستمبر 2018 11:17

بھارت کی دھمکیوں کے بعد شہید سراج رئیسانی کے بیٹے بھی میدان میں آ گئے
کوئٹہ ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23ستمبر 2018ء) شہید سراج رئیسانی کے بیٹے جمال رئیسانی کا کہنا ہے کہ بھارت نے ہمیشہ پاکستان کے مثبت رویے اور مذاکرات کی خواہش کو سنجیدگی سے نہیں لیا، بھارتی آرمی چیف کی طرف سے اعلان جنگ ہمارے لیے مذاق سے کم نہیں،کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ پاکستان اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتا ہے امن ہو یا جنگ ہو پاک فوج کے سنگ ہو ہمیں تو سرخ پسند ہے خون ہو یا رنگ ہو۔

میرےخیال سے بھارت نے ہمارے امن کا جواب جنگ کے پیغام سے در کر ثابت کیا ہے کہ ہندوستان کی افواج شدت پسند ہے۔انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ یہ وقت سیاسی اختلافات کا نہیں آپس میں اتحاد کا ہے. ہمیں مل کر تمام سیاست بھلا کر ہمارے ازلی دشمن بھارت کا مقابلہ کرنا ہوگا. ہم امن کے حامی ضرور ہیں لیکن امن ہماری کمزوری ہر گز نہیں۔

(جاری ہے)

بھارت پاکستان کا ازل سے دشمن ہےجو کبھی مزاکرات کے ذریعےمعاملات حل ہوتا نہیں دیکھنا چاہتا، میرے گھر سے دوجنازے بھارت کی وجہ سےاٹھے اور ابھی تک یہ سلسلہ جاری ہے، ہم بھارت کیساتھ ستر سالوں سے محاز جنگ پر ہیں۔

جب تک بلوچ زندہ ہیں کشمیر کے حصول کیلئے جنگ جاری رہے گی۔واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے مذاکرات کی دعوت اور امن کی خواہش کے باوجود بھارت کی جانب سے پاکستان کو دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے پاکستان کو گیدڑ بھبکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان وہی کررہا ہے جو کرتا آیا ہے، پاکستان کو درد محسوس کرانےکا وقت آگیا۔۔۔بھارتی جنرل راوت نے مزید اقدامات کرنے کی بڑھک بھی ماردی اور کہا کہ ہم اپنی اگلی کارروائی کی تفصیلات بتا نہیں سکتے، بھارتی فوج کی کارروائی میں ہمیشہ سرپرائزہوتا ہے۔ بھارتی آرمی چیف کی ان دھمکیوں پر پاک فوج کے ترجمان جنرل آصف غفور کی جانب سے بھی ردعمل دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہم جنگ کیلئے تیار ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں