این اے73؛ خواجہ آصف ایک بار پھر مشکل میں پھنس گئے

لاہور ہائیکورٹ نے خواجہ آصف کی نا اہلی کی درخواست منظور کر لی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 24 ستمبر 2018 14:21

این اے73؛ خواجہ آصف ایک بار پھر مشکل میں پھنس گئے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24ستمبر 2018ء) لاہور ہائیکورٹ میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کی نااہلی کیلیے درخواست پر سماعت ہوئی۔جسٹس مامون الرشید نے خواجہ آصف سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ہیں اور ان سے تحریری جواب طلب کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق جسٹس مامون الرشید نے خواجہ آصف کے خلاف تحریک انصاف کے امیدوار عثمان ڈار کی درخواست پر سماعت کی۔

این اے 73 سےپی ٹی آئی کےامیدوار عثمان ڈارنےدرخواست دائر کی۔عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف نے کاغذات نامزدگی کے ساتھ غیر تصدیق شدہ بیان حلفی جمع کروایا۔خواجہ آصف نے کاغذات نامزدگی میں اپنے اثاثے چھپائے۔عثمان ڈار نے استدعا کی کہ این اے 73 سے خواجہ آصف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کا عملہ الیکشن ایکٹ پر عملدرآمد میں ناکام رہا۔

53پولنگ اسٹیشنز کے پولنگ بیگز الیکشن کے اگلے روز جمع کروائے گئے۔1406 ووٹوں کے فرق کی وجہ سے ری کاؤنٹنگ کا حکم دیا جانا چاہیے۔دوبارہ الیکشن کا حکم دیا جائے، مقدمے کےاخراجات خواجہ آصف سےلینے کا حکم دیا جائے۔لاہور ہائیکورٹ نے خواجہ آصف کی نااہلی کی درخواست منظور کر لی اور عدالت نے خواجہ آصف سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ہیں اور ان سے تحریری جواب طلب کیا ہے۔

واضح رہے لاہور ہائیکورٹ نےپاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کی این اے 73 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی اجازت دے دی تھی۔عثمان ڈار نے ریٹرنگ افسر کو حلقے کی دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی جسے مسترد کر دیا گیا تھا۔ الیکشن کمیشن کو خواجہ آصف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی اجازت دے دی گئی تھی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں