شہری کو فون پر اپنے اکاؤنٹ کی تفصیلات دینا مہنگا پڑ گیا

شہری کے اکاؤنٹ سے جعل سازی کے زریعے سے 20لاکھ روپے نکلوا لیے گئے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 8 اکتوبر 2018 18:53

شہری کو فون پر اپنے اکاؤنٹ کی تفصیلات دینا مہنگا پڑ گیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔08 اکتوبر 2018ء) شہری کو فون پر اپنے اکاؤنٹ کی تفصیلات دینا مہنگا پڑ گیا۔ شہری کے اکاؤنٹ سے جعل سازی کے زریعے سے 20لاکھ روپے نکلوا لیے گئے۔نجی ٹی وی نیوز کے مطابق کراچی کا ایک شہری موبایل فون پر کسی کو اپنے اکاؤنٹ کی معلومات دے بیٹھا جس کے بعد اس کے اکاؤنٹ سے 20لاکھ روپے اڑ گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شہری کے اکاؤنٹ سے جھنگ کی رہائشی خاتون بشریٰ ظہور کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوئے جب کہ دس لاکھ روپے کی منتقلی کے لیے 25 صارفین کے اکاؤنٹس استعمال کیے گئے۔

فراڈ کے ذریعے سے یہ رقم بہاول نگر میں اومنی موبائل ویلٹ اکاؤنٹس کے تحت نکالی گئی۔شہری نے ایف آئی اے کمرشل بینک سرکل میں مقدمہ درج کروا دیا ہے۔شہری کی شکایت پر ایف آئی نے مقدمہ درج ہونے کے بعد تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

شہری کا کہنا ہے کہ اسے 29ستمبر کو ایک کال موصول ہوئی تھی۔جس نے مجھ سے میرے بینک اکاؤنٹ سے متعلق تفصیلات پوچھیں۔

اور کہا کہ اگر مجھے معلومات نہ دیں تو میرا وزیرستان میں گھر مسمار کر دیا جائے گا۔میں نے ڈر کر تمام معلومات فراہم کر دیں۔اگلے روز ہی مجھے معلوم ہوا کہ میرے اکاؤنٹ سے 20 لاکھ ک رقم نکلوا لی گئی ہے جب کہ ایف آئی اے حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ جعل سازی کے ذریعے عوام کو بیوقوف بنا کران کے اکاؤنٹس سے رقوم نکلوانے والا گروہ کراچی سے پنجاب تک پھیلا ہوا ہے۔ متاثرہ شخص کے اکاؤنٹ سے رقم نکلوانے والے ملزمان میں محمد اقبال و دیگر شامل ہیں۔جنھوں نے اکاؤنٹ سے یہ رقم نکلوائی ہے۔اس لیے عوام کو بھی خبردار کیا گیا ہے اگر کوئی اس طرح کی کال موصول ہو تو بلکل بھی اپنے اکاؤنٹ کی تفصیل نہ دیں بصورت دیگر آپ کو بھی نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں