الیکشن کمیشن نےشیخ رشید کو شوکازنوٹس جاری کردیا

شیخ رشید سے48 گھنٹوں میں جواب طلب، این اے60 میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرشوکازنوٹس جاری کیا گیا، الیکشن کمیشن

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 9 اکتوبر 2018 17:32

الیکشن کمیشن نےشیخ رشید کو شوکازنوٹس جاری کردیا
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 اکتوبر 2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کو شوکاز نوٹس جاری کردیا، الیکشن کمیشن نے شیخ رشید سے 48 گھنٹوں میں جواب طلب کرلیا ہے، شیخ رشید کو شوکاز نوٹس این اے60 میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر جاری کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی میں قومی اسمبلی کے انتخابی حلقے این اے 60 میں ضمنی انتخابات کے پیش نظر انتخابی مہم کا عمل جاری ہے۔

انتخابی حلقے میں شیخ رشید بھی بڑھ چڑھ کر انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ تحریک انصاف نے این اے 60 میں شیخ راشد شفیق کو ٹکٹ دے رکھا ہے۔ جبکہ مسلم لیگ ن کے سجاد رانا ان کے مدمقابل امیدوار ہیں۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات کے دوران شیخ رشید متعدد بار ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جس پرالیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کوشوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے این اے 60 میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر شیخ رشید سے 48 گھنٹوں میں جواب طلب کرلیا ہے۔ دوسری جانب سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ چند روز بعد پنجاب میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی خالی نشستوں پر انتخابات ہونے ہیں۔ جس میں مسلم لیگ ، پیپلزپارٹی ، اور اپوزیشن کی اتحادی جماعتوں نے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کر رکھی ہے۔ جبکہ دوسری جانب حکومتی جماعت جن کی پہلے ہی قومی اسمبلی میں نشستیں کم ہونے سے شدید پریشانی کا سامنا ہے کیونکہ تحریک انصاف نے حکومت سازی کیلئے بڑی مشکل سے جوڑ توڑ کرکے وزارت عظمیٰ کا قلمدان سنبھالا ہے۔

لیکن اگر ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن یا اتحادی جماعتیں زیادہ نشستیں نکالنے میں کامیاب ہوجاتی ہیں توتحریک انصاف کو حکومت چلانے کیلئے مشکل پیش آسکتی ہے۔ یاد رہے ضمنی انتخابات کے پیش نظر پنجاب حکومت نے آئی جی پنجاب طاہر خان کو تبدیل کرکے امجد سلیمی کو آئی پنجاب تعینات کردیا۔ جس پرالیکشن کمیشن نے نوٹس لیتے ہوئے تقرری کو معطل کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات کے باعث سرکاری ملازمین کے تبادلوں اور تقرریوں پر پابندی عائد ہے،الیکشن کمیشن آئی جی کی تبدیلی کے آرڈرکو روکنے کا اختیار رکھتا ہے۔ الیکشن کمیشن نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ سے 2 روز میں جواب طلب کرلیا ہے۔الیکشن کمیشن نے کہا کہ بتایا جائے کہ ایک مہینہ اور دوروز بعد یعنی اتنی کم مدت میں آئی جی پنجاب کی تبدیلی کی وجوہات کیا ہیں؟

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں