آئی جی پنجاب کی تبدیلی خالصتا انتظامی معاملہ ہے‘ میاں محمودالرشید

مریم اورنگزیب نے آئی جی پنجاب کی تبدیلی کو سیاسی رنگ دینے کی ناکام کوشش کی ہے‘صوبائی وزیر ہائوسنگ

منگل 9 اکتوبر 2018 23:13

آئی جی پنجاب کی تبدیلی خالصتا انتظامی معاملہ ہے‘ میاں محمودالرشید
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2018ء) صوبائی وزیر ہاسنگ میاں محمود الرشید نے مریم اورنگزیب کے آئی جی پنجاب کی تبدیلی کو ان کے بیٹے کے معاملے سے جوڑنے کے بیان کے جواب میں کہا ہے کہ آئی جی پنجاب کی تبدیلی خالصتا ایک انتظامی معاملہ ہے اور پی ٹی آئی کے پولیس ریفارمز پروگرام کا حصہ ہے۔

(جاری ہے)

آئی جی پنجاب کی تبدیلی کو بلاوجہ سیاسی رنگ دینے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ نے ہمیشہ پولیس کی اپنے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جس کی وجہ سے پنجاب پولیس آج اپنا مورال کھو چکی ہے۔ انہوں نے ن لیگ کی قیادت کو دعوت دی کہ وہ پاکستان کو آگے لے جانے کے لیے جمہوری عمل کا حصہ بنیں اور تنقید برائے تنقید کی بجائے حقیقی معنوں میں ملکی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں