لوٹی گئی دولت کی واپسی کیلئے نیب افسران دن رات محنت کر رہے ہیں‘شہزاد سلیم

ہائوسنگ سیکٹر فراڈ میں متاثرین کے نقصانات کے ازالہ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں ڈی جی نیب کا ماڈل ہائوسنگ انکلیو کے متاثرین میں 13 کروڑ 80 لاکھ مالیت کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب

جمعہ 12 اکتوبر 2018 16:56

لوٹی گئی دولت کی واپسی کیلئے نیب افسران دن رات محنت کر رہے ہیں‘شہزاد سلیم
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2018ء) قومی احتساب بیورو (نیب ) لاہور کے ڈائریکٹر جنرل شہزاد سلیم نے کہا ہے کہ لوٹی گئی دولت کی واپسی کیلئے نیب افسران دن رات محنت کر رہے ہیں،ہائوسنگ سیکٹر فراڈ میں متاثرین کے نقصانات کے ازالہ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے ماڈل ہائوسنگ انکلیو کے 180 متاثرین میں 13 کروڑ 80 لاکھ مالیت کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

شہزاد سلیم نے کہا کہ چیئرمین نیب کی ہدایات کے مطابق ہاسنگ سیکٹر فراڈ میں متاثرین کے نقصانات کے ازالہ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں،مئی 2018ء میں ماڈل ہائوسنگ متاثرین کو 24 کروڑ روپے پہلے بھی لوٹا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام مکان و پلاٹ خریدتے وقت مکمل ضروری لوازمات ناصرف چیک کریں بلکہ انکی باقاعدہ تصدیق بھی کروائیں،مختلف ہائوسنگ سکیموں کے مالکان عوام کو جعلی نقشے دکھا کر لوٹ مار میں مصروف ہیں،عوام نیب پر مکمل بھروسہ رکھیں اور لٹیروں کی باتوں میں نہ آئیں،کسی ہاسنگ سوسائٹی کیخلاف نیب اشتہار دے تو متاثرین نیب سے فوری طور پر رابطہ کریں۔

شہزاد سلیم نے کہا کہ لوٹی گئی دولت کی واپسی کیلئے نیب افسران دن رات محنت کر رہے ہیں۔ماڈل ہائوسنگ کے مالک کو پیغام ہے کہ جہاں کہیں بھی ہے فوری واپس آئے اور دیگر متاثرین کو انکی رقوم لوٹائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں