صوبائی وزیر مراد راس کا اپنے سمیت محکمہ سکولز ایجوکیشن کے تمام ملازمین کے اثاثے ظاہر کرنے کا بھی اعلان
مراد راس کا گورنمنٹ سنٹرل ماڈل سکول لوئر مال کا اچانک دورہ، سکول میں تعلیمی سہولتوں کا جائزہ لیا اور حاضری چیک کی، مختلف کلاس رومز میں تدریسی عمل کا جائزہ، بچوں سے مختلف سوالات کئے، سبق سنانے پر طلبہ کو شاباش کمپیوٹر، فزکس اور کیمسٹری لیبز اور لائبریری کی اپ گریڈیشن ، سینئر اور جونئیر سکولز کیلئے ایک، ایک واٹر فلٹریشن پلا نٹ کی فراہمی کا اعلان
منگل 20 نومبر 2018 19:13
(جاری ہے)
وزیر سکولز ایجوکیشن نے کمپیوٹر، فزکس اور کیمسٹری لیبز اور لائبریری کی اپ گریڈیشن کا اعلان کیا۔مراد راس نے طالبعلموںسے درپیش مسائل دریافت کئے اورکلاس رومز میں لائٹس کے مناسب انتظام اور صفائی ستھرائی سمیت مختلف امور بارے ہدایات دیں۔
اس موقع پر صوبائی وزیر نے طالبعلموں کو سرکاری سکولوں میں سپورٹس کی بحالی کی بھی یقین دہانی کروائی۔انہوں نے سکول کی کینٹین کا معائنہ کیا صفائی ستھرائی سمیت طالبعلموں کو معیاری اشیائے خورونوش کی ارزاں قیمتوں پر فراہمی کی ہدایات دیں۔ مراد راس نے سکول انتظامیہ کو طالبعلموں کی سہولت کیلئے تمام ٹوائلٹس فنکشنل کرنے کی بھی ہدایت کی۔ صوبائی وزیر مراد راس نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے سمیت محکمہ سکولز ایجوکیشن کے تمام ملازمین کے اثاثے ظاہر کرنے کا اعلان کیا ۔ اس اقدام کا مقصد شفافیت کو یقینی بنانا اور کرپشن کا خاتمہ ہے ۔صوبائی وزیر نے سینئر اور جونئیر سکولز کیلئے ایک، ایک واٹر فلٹریشن پلا نٹ کی فراہمی کابھی اعلان کیا۔صوبائی وزیر نے طلبا ء و طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ محنت، لگن اور شوق سے تعلیم حاصل کریں۔انہوں نے اساتذہ کو ہدایت کی کہ وہ خلوص نیت، محنت اور جذبہ حب الوطنی سے طالبعلموں کو زیور تعلیم سے آراستہ کریں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کوالٹی ایجوکیشن کی فراہمی کیلئے پر عزم ہے اورسرکاری سکولوں میں انرولمنٹ کے اہداف کی تکمیل اور ڈراپ آؤ ٹ کے رجحان کو روکنے کیلئے ٹھوس عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب حکومت کے وضع کر دہ قواعد کے مطابق سکولوں کی سکیورٹی کے حوالے سے انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اساتذہ طلبہ کے رول ماڈل بنیں اور اپنی قابلیت، ذہانت اور محنت سے طالبعلموں کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کریں۔بعد ازاں صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن مراد راس نے الحمرا ہال میں سیرت النبیؐ کی مناسبت سے منعقدہ تقریری و نعتیہ مقابلہ جات کی تقریب میں شرکت کی اور پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کئے۔تقریب میں لاہور کی مختلف تحصیلوں کے طالبعلموں نے تقریری و نعتیہ مقابلہ جات میں حصہ لیا۔تقریب میں ڈپٹی کمشنر لاہور صالحہ سعید، سپیشل سیکرٹری محمد جہانزیب خان، ڈائریکٹر مانیٹرنگ رانا عبدالقیوم، چیف ایگزیکٹیوآفیسر ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نسیم احمد زاہدسمیت طلبا ء و طالبات، اساتذہ کرام اور والدین نے شرکت کی۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈی جی ایل ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس، ایڈیشنل ڈی جی کچی آبادیزنے بریفنگ دی
ڈی جی ایل ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس، ایل ڈی اے ایونیو ون، جوبلی ٹائون اور ایل ڈی اے سٹی حوالے بریفنگ
پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز
بلال کالونی سب ڈویژن کا پولیس کے ہمراہ علاقے میں آپریشن
لیسکو کی جانب سے نادہندگان کے خلاف مہم جاری
پاکستان مواقع سے مالامال، مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہی: سفیر نیدرلینڈز
جانوروں کی ٹریسیبلٹی کو یقینی بنانے کے لیے پیٹ سسٹم(PAITS) قائم کیا جا رہا ہے
ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کی سربراہی میں پہلی وزیراعلیٰ پنجاب
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
پنجاب میں ایئر ایمبولینس سروس کے دائر ہ کار کو بتدریج وسعت دی جائیگی۔ مریم نواز
پنجاب کی زرعی پیداوار اور کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے نیدرلینڈز کے تجربے سے فائدہ حاصل کرنا چاہتے ہیں، ..
بے سہارا اور یتیم بچوں نے قذافی سٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ٹی ٹونٹی میچ دیکھا
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی