وزیر اعلی عثمان بزدار ساد ہ انسان ہیں ، ڈرامے کرتے ہیں نہ بڑی ٹوپی پہنتے ہیں اور نہ ہی لمبے بوٹ

وزیر اعظم عمران خان نے اپنی تقریر میں وزیر اعلی عثمان بزدار کی دو بار تعریف کی

جمعرات 29 نومبر 2018 23:26

وزیر اعلی عثمان بزدار ساد ہ انسان ہیں ، ڈرامے کرتے ہیں نہ بڑی ٹوپی پہنتے ہیں اور نہ ہی لمبے بوٹ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2018ء) وزیر اعظم عمران خان نے تحریک انصاف کی حکومت کے 100 روز مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکی دوبار تعریف کی - وزیر اعظم نے کہا کہ پنجاب کے وزیر اعلی عثمان بزدار انتہائی سادہ انسان ہیں - وہ ڈرامے نہیں کرتے نہ بڑی ٹوپی پہنتے ہیں اور نہ ہی لمبے بوٹ پہنتے ہیں -وزیر اعظم نے کہا کہ سڑک پر سونے والے افراد کو چھت فراہم کرنے کے منصوبے میں عثمان بزدار نے بڑا کر دارادا کیا ہے - لاہور میں ان کی سربراہی میں پانچ مقامات پر پناہ گاہیںبنائی جا رہی ہیں - میں نے ایک بار ان سے بات کی اور انہوں نے اس پر فوری کام شروع کر دیا- وزیر اعظم نے قبضہ مافیا کے خلاف جاری مہم کے حوالے سے بھی عثمان بزدار کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں قبضہ مافیا سے اب تک 88 ہزار ایکڑ اراضی واگزار کرائی گئی ہے جس کی مالیت تقریبا 150 ارب روپے سے 200 ارب روپے تک بنتی ہے - عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت نے قبضہ مافیا کے خلاف کامیاب ایکشن لیا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں