وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکا ووٹرز کے حقوق کے قومی دن کے موقع پر پیغام

جمعرات 6 دسمبر 2018 23:21

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکا ووٹرز کے حقوق کے قومی دن کے موقع پر پیغام
لاہور۔6 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ جمہوری ملکوں میں ووٹ اور اپنی رائے کا اظہار ووٹرز کا بنیادی حق تصور کیا جاتا ہے، جمہوری عمل کے تسلسل میں ووٹرز کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے اور ووٹرز کی رائے عامہ کو اہمیت دینے والے ممالک ہی جمہوریت کے تسلسل کو یقینی بنا کر ترقی کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ووٹرز کے حقوق کے قومی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ جمہوری اقدار اور جمہوری اصولوں کی پاسداری پاکستان تحریک انصاف کے منشور میں شامل ہے۔ وطن عزیز میں جمہوریت اور جموریت کے استحکام کیلئے ووٹرز کا کردار کلیدی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ووٹرز کے حقوق کے قومی دن کا مقصد ووٹ اور ووزٹرز کی اہمیت اور افادیت کو اجاگر کرنا ہے اور آج کے دن ہمیں اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ ووٹرز کی اہمیت کو بھرپور انداز سے اجاگر کیا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں