(ن) لیگ کا پی پی 168کے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کی حمایت حاصل کرنے کا فیصلہ

پرویز ملک کی قیادت میں (ن) کا وفد آج صوبائی سیکرٹریٹ میںپیپلز پارٹی پنجاب کی قیادت سے ملاقات کریگا

اتوار 9 دسمبر 2018 17:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے لاہور کے حلقہ پی پی 168میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کی حمایت حاصل کرنے کا فیصلہ کر لیا، (ن) لیگ کا وفد آج ( پیر ) کے روز صوبائی سیکرٹریٹ میںپیپلز پارٹی پنجاب کی قیادت سے ملاقات کرے گا۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر پرویز ملک کی قیادت میں وفد آج ( پیر) کے روز پیپلزپارٹی پنجاب سیکرٹریٹ کا دورہ کرکے ے پنجاب کی قیادت سے ملاقات کرکے 13دسمبر کو لاہور کے حلقہ پی پی 168میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں اپنے امیدوار کی حمایت طلب کرے گا ۔ ملاقا ت کے بعد دونوں جماعتوں کے رہنما میڈیا سے بھی گفتگو کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں