شہباز شریف کا ایک روزہ راہداری ریمانڈر منظور

پیر 10 دسمبر 2018 15:23

شہباز شریف کا ایک روزہ راہداری ریمانڈر منظور
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) احتساب عدالت نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا ایک روزہ راہداری ریمانڈر منظور کرلیا۔ سپرنٹنڈنٹ جیل کی جانب سے پراسیکیوٹر وارث جنجوعہ کے توسط سے احتساب عدالت میں شہباز شریف کو اسلام آباد لے جانے سے متعلق تحریری درخواست جمع کروائی گئی ۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا کہ قومی اسمبلی اجلاس کے لیے شہباز شریف کو اسلام آباد لے جانا ہے اس لیے ضروری کارروائی کی اجازت دی جائے۔احتساب عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ کی درخواست منظور کرتے ہوئے شہباز شریف کا ایک دن کا راہداری ریمانڈ دے دیا۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے تھے۔یاد رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف آشیانہ اقبال ہائوسنگ کیس میں نیب کے زیر تفتیش ہیں اور عدالت نے ان کا مزید جسمانی ریمانڈ دینے کی نیب کی درخواست مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمارنڈ پر کوٹ لکھپت جیل بھیج رکھا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں