نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ کھٹائی میں پڑ گیا

پنجاب حکومت کا زمین کی دستیابی کے لئے خط، جواب صرف 18اضلاع کی طرف سے جمع کروایا گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 11 دسمبر 2018 16:42

نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ کھٹائی میں پڑ گیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11دسمبر 2018ء) نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ کھٹائی میں پڑ گیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نیا ہاؤسنگ اسکیم کے تحت زمین کی دستیابی کے لیے پنجاب کے اضلاع کو خط لکھا گیا تاہم صرف 18 اضلاع نے جواب جمع کروایا ہے۔17 اضلاع میں ہاؤسنگ منصوبے کے لیے 18ہزار تین سو کنال زمین کی نشاندہی کر لی گئی۔جگہ کی نشاندہی کے لیے رپورٹ پنجاب حکومت کو بھجوا دی گئی ہے۔

اٹک،قصور سمیت کئی اضلاع کے ڈی سی اوز کی جانب سے ابھی تک زمین کی دستیابی سے متعلق حکومت کو آگاہ نہیں کیا گیا۔سب سے زیادہ زمین کی نشاہدہی گجرانولہ میں ہوئی جہاں 4 ہزار کنال سے زائد زمین کی نشادہی کر لی گئی ہے جس کی باقاعدہ رپورٹ پنجاب حکومت کو بھجوا دی گئی ہے۔جب کہ ملتان میں بھی 2ہزار کنال سے زائد زمین کی نشاندہی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے لئے دیگر اضلاع کی طرح لاہور میں بھی جگہ کا انتخاب کر لیا گیا ہے۔

حکومت پنجاب کی طرف سے ڈی سی کو منصوبے کے لیے جگہ دینے کا حکم ملا تھا۔ڈی سی صالحہ سعید نے ریونیو افسران کو پانچوں تحصیلوں میں سرکاری زمینوں کی تلاش کرنے کا کہا تھا جس پر 784 کنال اور 9 مرلے زمین کا انتخاب کر لیا گیا۔ جس کی رپورٹ اعلی حکام کو بھی ارسال کر دی گئی ہے نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے تحت ریونیو ڈیپارٹمنٹ نے تین تحصیلوں میں جگہوں کی رپورٹ بھجوادی۔

تحصیل ماڈل ٹاؤن میں موضوع چک آصو 179 کنال 8 مرلہ تحصیل،کینٹ بیدیاں روڈ پر 106 کے کنال،موضع دھو لوں کلاں میں 387 کنال تلاش کی گئی۔اسی طرح رائیونڈ موضع خرد پورہ 87 اور کٹار 29 کنال 8 مرلے زمین تلاش کی گئی ہے۔ ان تمام زمینوں کی قیمت 50 کروڑ روپے سے زائد ملکیت کی بتائی جا رہی ہے۔رپورٹ محکمہ ریونیو کے ذریعہ حکومت پنجاب کو بھجوا دی گئی ہے جو اس پر فیصلہ کریں گے۔خیال رہے نیا پاکستان ہاوسنگ سیکم میں کم آمدنی والے پچاس لاکھ افراد کو گھر دیئے جائینگے۔اس منصوبہ سے نہ صرف ملکی معشیت کو فائدہ ہوگا بلکہ روزگار کےد عمران خان نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے 2 ماہ کے اندر ہی ''نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم'' منصوبے کی بنیاد رکھی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں