آئی جی پنجاب کی ہدایت پر صوبے بھر کی پولیس لائنز کی اپ گریڈیشن کا کام تیزی سے جاری

جمعرات 13 دسمبر 2018 21:26

آئی جی پنجاب کی ہدایت پر صوبے بھر کی پولیس لائنز کی اپ گریڈیشن کا کام تیزی سے جاری
لاہور۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) فائٹنگ فورس کی ویلفیئر کا خیال رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے کیونکہ جرائم کے خاتمے کے لیے ہمہ وقت لڑنے والی فورس کی اچھی صحت اور ویلفیئر اس بات کی ضمانت ہے کہ وہ ایک بہترین فائٹر ثابت ہو سکتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ صوبے بھر میں پولیس لائنز اور رہائشی بیرکس کو بہتر کیا جا رہا ہے اور یہ کام اپنی مدد آپ کے تحت جاری ہے جسے دو ہفتے میں مکمل کر لیا جائے گا،ان خیالات کا اظہار انسپکٹر جنرل پولیس امجد جاوید سلیمی نے جمعرات کو قربان لائنز لاہور میں میس اور رہائشی کمروں کی مرمت کے کام کی تکمیل پر افتتاح کے موقع پر خطاب کے دوران کیا، اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس رائو سردار، ایڈیشنل آئی جی انوسٹی گیشن پنجاب ابو بکر خدا بخش، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی رائے محمد طاہر، ڈی آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن شاہدجاوید،ڈی آئی جی آر اینڈ ڈی فیصل علی رانا، ایس ایس پی ایم ٹی پنجاب اظہر اکرم، ایس ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن منصورالحق، اے آئی جی ڈویلپمنٹ احسن یونس سمیت دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے، آئی جی پنجاب نے اس موقع پر قربان لائن کے افسروں کو کہا کہ وہ سپاہ کی ویلفیئر پر بھرپور توجہ دیں کیونکہ یہ سپاہ ہمارے خاندان کے افراد کی طرح ہیں جو دن رات عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لیے ہمیشہ بلا خوف و خطر ڈیوٹی پر موجود رہتے ہیں، فورس کے مسائل حل کرنے کے ساتھ ساتھ ان کا خیال رکھنا ہماری اولین ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں کوتاہی ہر گز برداشت نہیںکی جائے گی، اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس رائو سردار نے آئی جی پنجاب کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تمام پولیس لائنزکی Beautificationکے حوالے سے فنڈز فراہم کر دئیے گئے ہیں اور اس کام کودئیے گئے وقت کے مطابق مکمل کر لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں