وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق سائلین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جا رہے ہیں،

پی ٹی آئی حکومت کا مقصد عام آدمی کو میرٹ پر انصاف کی فراہمی اورکرپشن کا خاتمہ یقینی بنانا ہے، ڈائریکٹر شکایات سیل وزیر اعلیٰ پنجاب شاہد قادر

جمعرات 13 دسمبر 2018 21:26

وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق سائلین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جا رہے ہیں،
لاہور۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق دور دراز علاقوں سے آنے والے سائلین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جا رہے ہیں۔پہلے سو دنوں میں شکایت سیل کو ہزاروں مختلف نوعیت کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب شکایات سیل کے ڈائریکٹر شاہد قادر نے کہا ہے کہ زیادہ تر شکایات پولیس ‘ریونیو‘واسا اورسٹی گورنمنٹ کے حوالے سے آرہی ہیں۔

سائلین کی شکایات کا فوری طور پر ناصرف ازالہ کیا جارہا ہے بلکہ اس کافالو اپ بھی کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کا مقصد عام آدمی کو میرٹ پر انصاف کی فراہمی اورکرپشن کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے حکم پر شکایات سیل میں آنے والے سائلین کووزیر اعلی پنجاب کے مہمان کا درجہ دیا جاتا ہے،انہوں نے کہاکہ خاص طو رپر بوڑھے سائلین کیلئے بیٹھنے کا بھی انتظام کیا گیا ہے،پی ٹی آئی کی حکومت کے پہلے سو روز میں اداروں میں واضح تبدیلی آ چکی ہے، ہسپتالوں ‘ایجوکیشن اور ریونیو سمیت دیگر اداروں میں افسران نے بھی اپنا قبلہ درست کر لیا ہے اور ان کے رویوں میں بھی واضح تبدیلی دیکھنے میں آرہی ہے،انہوں نے کہا کہ شکایت لے کر آنے والے افراد کے مسائل خدمت خلق کے جذبے کے تحت حل کئے جارہے ہیں،انہوں نے مزیدکہاکہ کوئی کام التواء کا شکار نہیں ہوتا اور انہیںعوام کے مسائل کا ازالہ کر کے خوشی محسوس ہوتی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں