آصف زرداری نے بمعہ اہل و عیال کرپشن کی،

ان کی کی لوٹ مار کی طویل داستان ہے، فیاض الحسن چوہان

ہفتہ 15 دسمبر 2018 21:40

آصف زرداری نے بمعہ اہل و عیال کرپشن کی،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2018ء) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ آصف زرداری نے بمعہ اہل و عیال کرپشن اور لوٹ مار کی ہے۔ ان کی بد دیانتی اور کرپشن کی طویل داستان ہے۔ آصف زرداری نے ابھی جعلی اکائو نٹس کا حساب بھی د ینا ہے۔ اداروں پر تنقید سے کام نہیں چلے گا۔ آصف زرداری جو یہ شور مچاتے رہتے ہیں کہ وزیر اعظم عمران خان کو لایا گیا ہے میرا ان سے سوال ہے کہ کیا آپ پبلک سروس کمیشن یا سی ایس ایس کر کے صدر بنے تھے،ان خیالات کا اظہار فیاض الحسن چوہان نے آج آصف زرداری کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملکی اداروں پر آصف زرداری کی تنقید بلیک میل کرنے کی ناکام کوشش ہے۔

(جاری ہے)

اب عدلیہ، نیب ، ایف آئی اے سمیت تمام تحقیقاتی ادارے مکمل آزاد ہیں۔ احتساب بے لاگ اور بے باک ہو گا جس کا سامناآصف زرداری سمیت ہر کرپٹ سیاستدان کو کرنا پڑے گا۔ آصف زرداری نے اپنے دور اقتدار میں ملکی اداروں کو تباہ کر دیا۔ ماڈل گرل ایان علی سمیت اپنے لوگوں کے زریعے منی لانڈرنگ میں مصروف رہے اور قومی خزانے کو اربوں کھربوں کا ٹیکہ لگایا۔

اس وقت تو زرداری صاحب نے کبھی ملکی اداروں پر تنقید نہیں کی۔ اب اس لیے الزامات لگا رہے ہیں کیونکہ وہ جان چکے ہیں کہ شامت آنے والی ہے۔فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ پورے ملک سے اور خصوصا سندھ سے جو جعلی بنک اکائونٹس پکڑے گئے ہیں ان کا حساب بھی زرداری صاحب کی طرف ہی نکلتا ہے۔ اب وہ کیوں چیخ رہے ہیں جبکہ وہ خود مان چکے ہیں کہ وہ اکائونٹس انہوں نے بنائے ہیں مگر کوئی ثابت کر کے دکھا دے۔

اس رعونت کا مظاہرہ کرنے والے زرداری کو اب کیوں خوف محسوس ہو رہا ہے۔ میرا زرداری صاحب کو مشورہ ہے کہ جس جرات اور استقامت سے آپ کرپشن ، لوٹ مار اور منی لانڈرنگ میں ملوث رہے ہیں اسی جذبے سے اب احتساب کا بھی سامنا کریں۔ بلیک میلنگ او رغریب عوام کا پیسہ لوٹ کھانے کی سیاست اب نہیں چلے گی۔ زرداری ، ان کی بہن اور بیٹے کو اپنی بد دیانتی کا حساب دینا پڑے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں