آبی وسائل کے تحفظ کیلئے ہر شہری اور ادارے کو اپنا بھرپور کردار کرنا ہوگا‘عثمان بزدار

واٹر ریسورس کمیشن اور واٹر سروسز ریگولیٹری اتھارٹی قائم کرینگے، واٹر ایکٹ پر فریقین سے مشاورت یقینی بنائی جائے نکاسی و فراہمی آب کے ذمہ دار اداروں کی کارکردگی کی مستقل مانیٹرنگ کا سسٹم وضع کر رہے ہیں‘وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت واٹر اتھارٹی ایکٹ کا جائزہ لینے کیلئے خصوصی اجلاس، چیف سیکرٹری و دیگر حکام کی شرکت

پیر 17 دسمبر 2018 18:03

آبی وسائل کے تحفظ کیلئے ہر شہری اور ادارے کو اپنا بھرپور کردار کرنا ہوگا‘عثمان بزدار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ہر شہری کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا ہدف پورا کرنے کیلئے ممکنہ وسائل بروئے کار لائیں گے۔ وزیراعلیٰ آفس میں واٹر اتھارٹی ایکٹ کا جائزہ لینے کیلئے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ اربن ایریا میں معیاری پانی پائپ واٹر سکیم کے ذریعے فراہم کرنے کا جائزہ لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ آبی وسائل کے تحفظ کیلئے ہر شہری اور ادارے کو اپنا بھرپور کردار کرنا ہوگا۔ پنجاب میں پانی سے متعلقہ امور طے کرنے کیلئے جامع قانون متعارف کرایا جائے گا۔ زیر زمین آبی ذخائر اور نہری پانی کے استعمال کو ریگولیٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ واٹر اتھارٹی ایکٹ کے تحت واٹر ریسورس کمیشن اور واٹر سروسز ریگولیٹری اتھارٹی قائم کرنے کا جائزہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ واٹر ایکٹ کو حتمی شکل دینے کیلئے متعلقہ فریقین سے مشاورت یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ نکاسی و فراہمی آب کے ذمہ دار اداروں کی کارکردگی کی مستقل مانیٹرنگ کا سسٹم وضع کر رہے ہیں۔اجلاس میں چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹر یز ہائوسنگ، قانون، فنانس اور لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ نے شرکت کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں